ہم ابھی بھی پیدائش نو باب کے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔ پچھلی بار ہم نے نوحی شریعت کی بات کی تھی جو کہ ربی سکھاتے ہیں کہ اسکے مطابق 7 باتوں پر عمل کرنا لازم تھا۔ موسٰی کی شریعت کے مطابق 61ٍ3 احکام ہیں۔ آدم نے ایک حکم توڑا خدا نے نوح کے ذریعے 7 اور احکام دئے۔ انسان نے ان حکموں کی بھی پرواہ نہ کی اسلئے خدا کو 613 اور احکام دینے پڑے 🙂 یشوعا نے ان تمام حکموں کو دو حکموں میں بیان کیاجیسا کہ متی 22:37 سے 40 آیات میں ہے؛ (پیدائش 9 باب (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں
زمرہ جات کے محفوظات: بائبل سٹڈی
پیدائش 9 باب
پیدائش 9 باب آپ کلام میں پورا خود پڑھیں۔
الوہیم (خدا) نے نوح اور اسکے بیٹوں کو برکت دی۔ خدا نے انھیں زمین کو معمور کرنے کو کہا۔ خدا نے انھیں ہری سبزی کے علاوہ گوشت کھانے کی بھی اجازت دی مگر خاص منع کیا کہ گوشت کے ساتھ خون جو کہ جاندار کی جان ہے نہ کھانا۔ احبار 17:11 میں خدا نے کہا ہے؛ پیدائش 9 باب پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 8 باب
پیدائش 8 باب آپ بائبل میں خود پڑھیں۔
خدا نے جب نوح کو کشتی بنانے کا کہا تھا تو انھوں نے نوح کے زمانے کے لوگوں کو 120 سال دئے کہ شاید ان میں سے کوئی توبہ کرکےنجات حاصل کر سکے، مگر نوح کے زمانے کے لوگوں کو کوئی پرواہ نہیں تھی، 120 سال تک انھوں نے نوح کو کشتی بناتے دیکھا مگر پھر بھی توبہ نہ کی۔ جب نوح چھ سو سال کا تھا تب خداوند نے پانی کا طوفان زمین پر بھیجا۔ 40 دن اور 40 رات بارش کے بعد 150 دن کے بعد پانی زمین پر گھٹتا رہا۔ تمام جاندار زمین پر سے مر مٹے سوائے نوح اور انکے جو کہ کشتی میں تھے ۔ جیسے کہ 2 پطرس 2:5 میں لکھا ہے؛ پیدائش 8 باب پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 7 باب
آپ کلام میں سے پیدائش 7 باب مکمل خود پڑھیں۔
پیدائش 7:1 میں لکھا ہے؛
اور خداوند نے نوح سے کہا کہ تو اپنے پورے خاندان کے ساتھ کشتی میں آ کیونکہ میں نے تجھی کو اپنے سامنے اس زمانہ میں راستباز دیکھا ہے۔ پیدائش 7 باب پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 6 باب (دوسرا حصہ)
پچھلا حصہ ہم نے نوح پر ختم کیا تھا کہ نوح خدا وند کی نظر میں مقبول ہوا۔ وہ راستباز اور اپنے زمانہ کے لوگوں میں بے عیب تھا۔ نوح کو عبرانی میں ” נֹ֕חַ، نواخ” کہتے ہیں اور پیدائش 6:8 میں وہ خدا کی نظر میں "مقبول” ہوا ؛ لفظ "مقبول” عبرانی لفظ "חֵ֖ן، خن” ہے جسکا مطلب "فضل یا عنایت” بھی بنتا ہے۔ اسکے تین بیٹے سم، حام اور یافت تب پیدا ہوئے تھے جب نوح پانچ سو برس کا تھا۔ نوح خدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا مطلب کہ وہ خدا کی باتوں پر عمل کرتا رہا اسکے حکموں کو مانتا رہا۔ پیدائش 6 باب (دوسرا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 6 باب (پہلا حصہ)
پیدائش 6 باب آپ پورا کلام میں خود پڑھیں۔
پیدائش کے مطالعے کے تیسرے باب میں ہم نے سانپ یا شیطان کے بارے میں بات کی تھی۔ ایوب 38:4 سے 7 میں تھوڑا حوالہ ملتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا نے فرشتوں کو انسان سے پہلے بنایا۔ ربیوں کی کہاوتوں اور تحریروں سے پتہ چلتا ہے کہ دس مختلف قسم کے فرشتے ہیں۔ جن میں سے چار کے بارے میں ہماری بائبل میں بھی بیان ہے۔ پیدائش کے پہلے باب میں ہم نے کروبیوں کے بارے میں پڑھا اور انکا ذکر آپ کو حزقی ایل میں بھی ملے گا۔ پیدائش 6 باب (پہلا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 5 باب
آپ اس باب کو پورا خود کلام میں پڑھیں۔
ایک وقت تھا جب میں کبھی پیدائش 5 جیسے باب کو پڑھنے اور سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگاتی تھی ظاہر ہے کہ صرف نام لکھے ہیں کوئی خاص مطلب تو ہو نہیں سکتا تھا سوائے اسکے کہ نسل کا بیان ہو رہا ہے۔ مگر ایک سوال ضرور ذہن میں اٹھتا تھا کہ آخر ان ناموں کی کیا اہمیت ہے؟ کیا خدا کی نظر میں باقی لوگ اہم نہیں تھے؟! یہ باتیں ہم آج کے مطالعہ میں سکھیں گے۔ میں نے پیدائش 1 کے مطالعہ میں چھپے پیغام کا ذکر کیا تھا جو کہ شاید بہت سے لوگ سوچ سکتے ہیں کہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ پیدائش 5 باب پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 4 باب (دوسرا حصہ)
قائن نے اپنے بھائی کا خون کر دیا کیونکہ اسکی قربانی خدا نے نا منظور کی اور اسکے بھائی کا لایا ہوا ہدیہ منظور کیا۔ بھائی کو مار کر اس نے سوچا ہوگا کہ اب میرا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں۔ افسوس کہ قائن کی طرح آج بھی بہت سے لوگ یہی سوچتے ہیں کہ اپنے راہ سے اپنے مد مقابل کو ہٹا کر انھوں نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔ مگر وہ الٹا خود مصیبت میں پڑ جاتے ہیں۔ مسلہ صرف قائن کے لائے ہوئے ہدیہ کا ہی نہیں تھا اسکا دل بھی خدا سے دور تھا۔ اسلئے جب خدا نے قائن کو موقع دیا کہ وہ اپنے گناہ کا اقرار کر سکے اس نے خدا سے جھوٹ بول کر ایک اور گناہ کیا۔ خدا نے اس سے کہا پیدائش 4:10 میں؛ پیدائش 4 باب (دوسرا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 4 باب (پہلا حصہ)
پیدائش 4 باب آپ کلام میں سے خود پڑھ سکتے ہیں۔ میں صرف وہی آیات لکھوں گی جسکی ضرورت سمجھوں گی۔
پیدائش کے تیسرے باب میں ہم نے پہلے گناہ کے متعلق پڑھا تھا اور آج چوتھے باب میں ہم پہلے قتل کا بیان پڑھیں گے۔ میں نے ذکر کیا تھا کہ پیدائش 3:15 میں خدا نے یشوعا کے بارے میں پہلی پیشن گوئی کی جب اس نے کہا؛
اور میں تیرے اور اور عورت کے درمیان اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان عداوت ڈالوں گا۔ وہ تیرے سر کو کچلیگا اور تو اسکی ایڑی پر کاٹیگا۔ پیدائش 4 باب (پہلا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 3 باب ( دوسرا حصہ)
پچھلی بار ہم نے پیدائش کے تیسرے باب کے مطالعہ میں صرف پہلی تین آیات کو دیکھا تھا۔ آج ہم باقی آیات کو دیکھیں گے۔
سانپ نے عورت سے شکی لہجہ میں پوچھا تھا کہ کیا واقعی خدا نے باغ کے کسی درخت کا پھل نہ کھانے کو کہا تھا؟ جب عورت نے اسے جواب دیا تو اس نے خدا کے دئے اصل حکم میں اضافہ کیا۔ ربیوں کی تعلیم کے مطابق سانپ نے جب عورت سے کہا تھا کہ "تم ہرگز نہ مرو گے بلکہ خدا جانتا ہے کہ جس دن تم اسے کھاو گے تمہاری آنکھیں کھل جائیں گی اور تم خدا کی مانند نیک و بد کے جاننے والے بن جاو گے۔” پیدائش 3 باب ( دوسرا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں