صفحہِ اول

image_pdfimage_print

خوش آمدید

شالوم

میں نے یہ ویب سائٹ اسلئے بنائی ہے کہ آپ کلام کی سچائی کو عبرانی لسانی نقطہِ نگاہ اور ثقافت کو مدِ نظر رکھ کر جان سکیں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج مسیحی یسوع (یشوعا) کی اصل اور سچی تعلیم سے بہت دور ہیں۔ بہت سے مسیحی تو یہ بھی نہیں جانتے اور نہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ یشوعا یہودی تھا۔ اس نے اپنے زمینی ایام میں یہودیوں کی سی طرز زندگی بسر کی اورتاحیات وہ توریت یعنی شریعتِ مقدسہ کی تعلیم کے مطابق عمل پیرا رہے تاکہ اسکو پورا کریں نہ کہ منسوخ کریں (متی 5:17)  میرا ایمان ہے کہ جب مسیحی توریت کو دوبارہ اپنائیں گے اور خدا کی مقرر کردہ عیدوں کو قائم کرنا شروع کریں گے، تو  وہ واضح طور پر یشوعا کو کلام کے مطابق جان پائیں گے۔

مسیحیوں نے بھی وہی غلطی کی جو اسرائیلیوں نے کی تھی۔ انھوں نے اسرائیل کے گھرانے کی طرح خداوند کی پرستش میں  غیر معبودوں کی رسموں  کو شامل کر دیا ہے۔ آپ کو اس ویب سائٹ پر اس سے متعلق آرٹیکلز بھی پڑھنے کو ملیں گے۔ اسرائیل کے گھرانے کو خدا نے ملک بدر کر دیا تھا۔ یہوداہ کے گھرانے (جن کو ہم یہودیوں کے نام سے جانتے ہیں) انھوں نے بھی خداوند کے حکموں کو توڑا اور خداوند نے انھیں بھی دربدر کر دیا۔ آج مسیحی اپنی طرف سے غیر معبودوں کی عید کو منا کر سوچتے ہیں کہ وہ خدا کی پرستش اپنے پورے دل اور اپنی پوری جان سے کر رہے ہیں مگر حقیقت اسکے برعکس یہ ہے کہ وہ اپنی سمجھ کے مطابق چل رہے ہیں اور توریت سے بہت دور ہیں۔ توریت کی طرف واپس لوٹنے کا وقت اب آگیا ہے۔

اپنی بائبل پکڑیں اور اس ویب سائٹ کے آرٹیکل پڑھیں اور اپنے کلام کی سچائی سکھیں۔

صفحہِ اول” پر ۲۸ تبصرے

  1. I am really impressed for the talent you have to create a website and gathered all the information for people like me who don’t have that kind of knowledge. Appreciate and I hope that you continue with your hard work with integrity, enthusiasm and motivation. Once again, thank you. ( Please Keep me in your prayers)

  2. خداوند کریم نے آپ کو بہترین صلاحیتوں سے پرنور کیا ہے اور آپ بہت اچھا لکھتے ہیں خداوند خدا آپ کو اور زیادہ برکت دے اور وسائل عطا فرمائے آمین

    1. شلوم، ویڈیوز دیکھنے کا شکریہ۔ میں نے صرف عورتوں کا گروپ بنایا ہوا ہے واٹس ایپ پر۔ اگر کبھی کوئی اور گروپ بنایا تو بتاؤنگی۔ خداوند آپ کو برکت دیں۔

      1. سلام
        میں آپکے چند مضمون پڑھے ہیں بھت ھی اچھے معلوماتی مضامین ہیں کافی استفادہ کیاجاسکتا اگر
        میری یہ رھنمائی فرمادیں کہ کیا یہ تمام مضامین پی ڈی ایف میں موجود ہیں ؟

        1. شلوم، میرے پاس یہ سب پی ڈی ایف میں موجود نہیں۔ کوشش کرونگی کہ پی ڈی ایف میں بھی مہیا کر سکوں۔

  3. میں مسلمان ہوں اور مسیحیت پر شوقیہ مطالعہ رکھتا ھوں مگر پھر بھی بھت سی تشنگی ھے کہ مسیحی لٹریچر تک بآسانی پاکستان میں رسائی نہیں سو آپ پلیز کچھ بنیادی مسیحی لٹریچر کے متعلق ضرور رھنمائی کیجئے گا جو میرے لئے تفھیم مذھب کا باعث بنے

    1. یہ ویب سائٹ اسلئے بنائی ہے کہ اگر بہت زیادہ نہیں تو بھی بنیادی معلومات کی باتیں شئیر کر سکوں۔ خداوند آپ کی راہنمائی کریں۔ شلوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.