کلام سے آپ پیدائش 20 باب پورا پڑھیں۔
سدوم اور عمورہ کی تباہی کے بعد ابرہام جرار کی طرف گیا اور قادس اور شور کے درمیان ٹھہرا۔ شور کے طرف ہی ہاجرہ بھاگ رہی تھی جب خداوند کا فرشتہ اسکو راستے میں چشمہ پرملا۔ قادس کے بارے میں میں نے پہلے بھی پیدائش کے مطالعہ میں ذکر کیا تھا کہ اسکا مطلب بنتا ہے "مقدس یا پاک۔” شور کا مطلب ہے "دیوار یا احاطہ بندی۔” جرار کا مطلب بنتا ہے "کھینچنا، گھومنے والا یا ہچکولے کھانا” میں نے کسی یہودی کے آرٹیکل میں پڑھا تھا کہ جرار ایسا لفظ ہے جسکا مطلب جب عبرانی زبان میں دیکھیں تو "جگالی کرنا” بنتا ہے۔آپ ان ناموں کے مطلب سے کیا روحانی پیغام اپنے لیے حاصل کر سکتے ہیں؟ ابرہام نے کیوں جرار میں قیام کرنے کا سوچا یہ ہمیں علم نہیں۔ پیدائش 12 باب میں ہم نے پڑھا تھا کہ ابرہام نے فرعون کے سامنے سارہ کو اپنی بیوی نہیں بلکہ بہن بتایا تھا جو کہ مکمل سچ نہیں تھا مگر اسکے جھوٹ میں کچھ سچائی ضرور رتھی۔ ایک بار پھر سے ابرہام نے جرار میں یہی حرکت کی اور سارہ کے حق میں کہا کہ وہ اسکی بہن ہے۔ آخر ابرہام نے کیوں ایسا کیا؟ پیدائش 20 باب پڑھنا جاری رکھیں

