پچھلی بار ہم نے پڑھا تھا کہ یعقوب ، حاران کی طرف روانہ ہوا اور راستے میں ایک جگہ رات گزارنے کے لئے پتھر کو اپنا سرہانہ بنا کر لیٹ گیا۔ ہم عام طور پر یہ سوچتے ہیں کہ یعقوب اکیلا سفر کر رہا تھا مگر بہت حد تک ممکن ہے کہ وہ اکیلا نہیں تھا کیونکہ اسکے باپ نے اسے برکت دے کر رخصت کیا تھا اسلئے شاید انھوں نے اسکے ہمراہ کچھ نوکروں کو بھی بھیجا ہو اور چیزیں بھی میسر کی ہوں اپنے ماموں لابن کو دینے کے لیے۔
جب یعقوب سو رہا تھا تو اس نے خواب میں دیکھا کہ ایک سیڑھی زمین پر کھڑی ہے اور اسکا سرا آسمان تک پہنچا ہوا ہے اور خدا کے فرشتے اس پر چڑھتے اترتے ہیں۔ اور خداوند اسکے اوپر کھڑا کہہ رہا ہے کہ میں خداوند تیرے باپ ابرہام کا خدا اور اضحاق کا خدا ہوں۔ میں یہ زمین جس پر تو لیٹا ہے تجھے اور تیری نسل کو دونگا۔ اور تیری نسل زمین کی گرد کے ذروں کی مانند ہوگی اور تو مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پھیل جائے گا اور زمین کے سب قبیلے تیرے اور تیری نسل کے وسیلہ سے برکت پائیں گے۔ اور دیکھ میں تیرے ساتھ ہوں اور ہر جگہ جہاں کہیں تو جائے تیری حفاظت کرونگا اور تجھ کو اس ملک میں پھر لاؤنگااور جو میں نے تجھے سے کہا ہے جب تک اسے پورا نہ کر لوں تجھے نہیں چھوڑونگا۔ (پیدائش 28:12 سے 15) (پیدائش 28 باب (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں