خروج 12 باب کے دوسرے حصے میں ہم نے عید فسح سے متعلق کچھ احکامات کا پڑھا تھا۔ عید فسح کی تیاری تو نیسان 10 سے شروع ہوجاتی ہے مگر فسح صرف شام کا کھانا ہے۔ نیسان 14 کو برہ کو آگ پر بھون کر اسی رات کو کھایا جاتا ہے۔ عید فسح کا دن یعنی نیسان 14 جب ختم ہو رہا ہوتا ہے تو ساتھ ہی میں نیسان 15 یعنی بے خمیری روٹی کی عید شروع ہوجاتی ہے۔ بے خمیری روٹی کی اس عید کے بارے میں خداوند نے خروج 12:15 سے 20 میں ایسے حکم دیا تھا؛
سات دن تک تم بے خمیری روٹی کھانا اور پہلے ہی دن سے خمیر اپنے اپنے گھر سے باہر کر دینا۔ اسلئے کہ جو کوئی پہلے دن سے ساتویں دن تک خمیری روٹی کھائے وہ شخص اسرائیل میں سے کاٹ ڈالا جائیگا۔ اور پہلے دن تمہارا مقدس مجمع ہو اور ساتویں دن بھی مقدس مجمع ہو۔ ان دونوں دنوں میں کوئی کام نہ کیا جائے۔ اور تم بے خمیری روٹی کی یہ عید منانا کیونکہ میں اسی دن تمہارے جتھوں کو ملک مصر سے نکالونگا۔ اسلئے تم اس دن کو ہمیشہ کی رسم کرکے نسل در نسل ماننا۔ پہلے مہینے کی چودہویں تاریخ کی شام سے اکیسویں تاریخ کی شام تک تم بے خمیری روٹی کھانا۔ سات دن تک تمہارے گھروں میں کچھ بھی خمیر نہ ہو کیونکہ جو کوئی کسی خمیری چیز کو کھائے وہ خواہ مسافر ہو خواہ اسکی پیدایش اسی ملک کی ہو اسرائیل کی جماعت سے کاٹ ڈالا جائیگا۔ تم کوئی خمیری چیز نہ کھانا بلکہ اپنی سب بستیوں میں بے خمیری روٹی کھانا۔ خروج 12 باب – تیسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں