پچھلے حصے کے آخر میں ہم نے سبت کے بارے میں حکم کو پڑھا تھا اور یہ بھی پڑھا کہ دوسرے معبودوں کا نام لینے سے خداوند نے منع کیا ہے۔
خروج 23:14 میں لکھا ہے؛
تو سال بھر میں تین بار میرے لئے عید منانا۔
ویسے تو عیدوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میں نے کافی دفعہ بیان کیا ہے کہ کلام کے مطابق یہ خداوند کی عیدیں ہیں نہ کہ یہودیوں کی۔ اور اس آیت میں بھی ان عیدوں کو خداوند کے لئے منانے کا حکم ہے۔ یشوعا نے بھی یہی کہا تھا کہ "میری یادگاری میں ایسا ہی کیا کرو۔۔” مگر مسیحی انھیں یہودیوں کی عید کہہ کر خداوند کے حکم کو رد کر دیتے ہیں۔ خداوند نے کہا کہ کوئی اسکے آگے خالی ہاتھ نہ آئے۔ پادری صاحبان کو یہ آیت چندہ مانگنے کے لئے تو اچھی لگتی ہے مگر جب خداوند کی عید منانے کی بات کی جائے تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ "یسوع نے پرانے عہد نامے کو پورا کر دیا ہے، اب ہمیں انھیں منانے کی ضرورت نہیں۔ ” حقیقت تو یہ ہے کہ یشوعا نے اپنی دوسری آمد میں خزاں کی عیدیں پوری کرنی ہیں۔ اسلئے ان عیدوں کو ہمیں خداوند کے لئے منانا ہے۔ فصل کاٹنے کی عید ، بہار کی عیدوں کو ظاہر کرتی ہیں اور کھیت کا پھل جمع کرنے کی عید خزاں کی عید کو ظاہر کرتی ہے۔ یشوعا نے متی 9:37 سے 38 میں کہا؛
تب اس نے اپنے شاگردوں سے کہا کہ فصل تو بہت ہے لیکن مزدور تھوڑے ہیں۔ پس فصل کے مالک کی منت کرو کہ وہ اپنی فصل کاٹنے کے لئے مزدور بھیج دے۔ خروج 23 باب (دوسرا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں

