پچھلی بار ہم نے پڑھا کہ ابرام نے خدا سے پوچھا کہ خدا اسکے لیے کیا کر سکتا ہے کیونکہ وہ تو بے اولاد ہے اور اسکا خادم الیعزر اسکا وارث بنے گا۔ خدا نے ابرام کو پہلے اسکے خاندان سے علیحدہ کر کے اسے اس سر زمین میں لایا جو اس نے ابرام کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پھر خدا نے لوط کو ابرام سے جدا کیا اور اب خدا ابرام پر ظاہر کر رہا تھا کہ الیعزر اسکا وارث نہیں ہو گا بلکہ اسکی اپنی اولاد میراث حاصل کرے گی۔ ابرام خدا کاکتنے ہی لمبے عرصے سے انتظار کر رہا تھا کہ وہ اسے اولاد کی نعمت سے نوازے گا۔ (پیدائش 15 باب (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں
زمرہ جات کے محفوظات: بائبل سٹڈی
(پیدائش 15 باب (پہلاحصہ
آپ کلام میں سے پیدائش 15 باب پڑھیں۔
ان باتوں کے بعد خداوند کا کلام رویا میں ابرام پر نازل ہوا۔ لوط کو چھڑانے کے بعد کچھ ہی عرصے کے بعد خدا نے رویا میں ابرام سے بات کی، خدا نے ابرام سے کہا
۔۔۔ائے ابرام تو مت ڈر۔ میں تیری سپر اور تیرا بہت بڑا اجر ہوں۔ (پیدائش 15 باب (پہلاحصہ پڑھنا جاری رکھیں
(پیدائش 14باب (تیسرا حصہ
آج ہم پیدائش کے 14 باب میں بیان کئے گئے "ملک صدق سالم کا بادشاہ۔۔” کے بارے میں مطالعہ کریں گے۔ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ ملک صدق کا مطلب "راستبازی کا بادشاہ ” بنتا ہے اور "سالم ” یروشلیم کا پرانا نام ہے۔
یشوعا مشیاخ (یسوع مسیح) کے بارے میں پرانے عہد نامے کو 365 سے زیادہ پیشن گوئیاں کی گئی تھیں اور مسیحا کو ان تمام پیشن گوئیوں کو پورا کرنا کرنا تھا۔ اگر آپ نے میرا آرٹیکل "مسیحا بن یوسف اور مسیحا بن داود” نہیں پڑھا تو آپ اسکو اردو آرٹیکلز میں پڑھ سکتے ہیں۔ (پیدائش 14باب (تیسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں
(پیدائش 14 باب (دوسرا حصہ
کل جب میں نے ضغر کے بادشاہ کی بات کی تھی تو میں نہ یہ ذکر نہیں کیا کہ بالع ، ضغر کے بادشاہ کا نام نہیں بلکہ شہر کا نام ہے جسکو ضغر بھی کہا جاتا تھا گو کہ کچھ لوگوں کے خیال میں بالع، ضغر کے بادشاہ کا نام ہے۔ سدیم کی وادی اب بحیرہ مردار کا حصہ ہے جہاں ان بادشاہوں کی آپس میں جنگ ہوئی تھی۔ (پیدائش 14 باب (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں
(پیدائش 14 باب (پہلا حصہ
آپ کلام میں پیدائش 14 باب پورا پڑھیں۔
پچھلی بار ہم نے جانا کہ ابرام اور لوط نے آپس کی لڑائیوں سے بچنے کی خاطر ایک دوسرے سے جدا ہو گئے۔ لوط نے مشرق کی طرف سدوم میں اپنا ڈیرا لگایا۔ جب لوط ابرام سے جدا ہو گیا تو خداوند نے پھر سے ابرام سے اور اسکی نسل سے اپنا عہد پختہ کیا۔بعض اوقات خدا ہمیں ان لوگوں سے جدا کرتا ہے جنکا ہماری برکتوں میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔ لڑائیوں سے ابرام اور لوط کو دکھ تو ہوا ہوگا مگر خدا نے ابرام کے دکھ کو خوشی میں بدل دیا اور اسلیے ابرام نے خدا کے لیے ایک اور قربان گاہ بنائی۔ (پیدائش 14 باب (پہلا حصہ پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 13 باب
پیدائش 13 باب آپ کلام میں سے خود پڑھیں۔
ابرام کو فرعون نے مالامال کر کے امیر بنا دیا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ ابرام اور ساری کا خدا انکے ساتھ ہے جو کہ انکے خداوں سے زیادہ زورآور ہے۔ جس جگہ کو چھوڑ کر ابرام مصر کی طرف گیا تھا اسی جگہ وہ واپس پہنچا جہاں اس نے خدا کے لیے دوسری قربانگاہ بنائی تھی۔ بیت کا مطلب” گھر” اور ایل عبرانی میں” خدا” بنتا ہے اور عی کا مطلب عبرانی میں "تباہی یا بربادی” ہے۔ ابرام کا ڈیرا اس جگہ تھا جہاں سے خدا کا گھر اور بربادی کا راستہ ایک جتنا تھا۔ پیدائش 13 باب پڑھنا جاری رکھیں
(پیدائش 12 باب (دوسرا حصہ
پچھلی بار ہم نے پیدائش 12 کی صرف پہلی آیت کی بات کی تھی۔ پیدائش 12:1 سے 3 کو خدا کا ابرہام سے کیے عہد (ابراہیمی عہد)سے جانا جاتا ہے۔
اور خداوند نے ابرام سے کہا کہ تو اپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نکل کر اس ملک میں جا جو میں تجھے دکھاوں گا۔ اور میں تجھے ایک بڑی قوم بناونگا اور برکت دونگ اور تیرا نام سرفراز کرونگا۔ سو تو باعث برکت ہو۔ جو تجھے مبارک کہیں انکو میں برکت دونگا اور جو تجھ پر لعنت کرے اس پر میں لعنت کرونگا اور زمین کے سب قبیلے تیرے وسیلہ سے برکت پائینگے۔ (پیدائش 12 باب (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 12 باب
اس سے پیشتر کے ہم پیدائش 12 کا مطالعہ شروع کریں میں آپ کو پیدائش 11 باب میں ایک اہم بات بتاوں جوکہ لوقا 3:36 میں ایک مسلہ درپیش کرتی ہے۔ پیدائش 11 باب اور یہاں تک کہ پیدائش 10 باب اور 1 تواریخ 1:17 میں بھی ارفکسد سے سلح اور سلح سے عبرکے پیدا ہونے کا ذکر ملتا ہے جب کہ لوقا 3:36 کے مطابق سلح کا باپ قینان اور قینان کا باپ ارفکسد ہے۔ روایت کے مطابق نیا عہد نامہ یونانی زبان میں لکھا گیا تھا مگر رومن کیتھولک کلیسیا کے پوپ اپنی تحریرات میں بیان کرتے آئے ہیں کہ نئے عہد نامے کی کچھ کتابوں کا ترجمہ عبرانی سے یونانی زبان میں کیا گیا تھا ۔ پیدائش 12 باب پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 11 باب
پیدائش کا 11 باب آپ کلام میں سے خود پڑھیں۔
اس باب میں ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کب اور کیوں زبانیں بٹیں۔ پچھلے مطالعہ میں ہم نے نمرود کی بات کی تھی۔ پیدائش 10:10 بیان کرتی ہے کہ اسکی بادشاہی کی ابتدا ملک سنعار میں بابل اور ارک اور اکاد اور کلنہ سے ہوئی۔ اس وقت تک تمام زمین پر ایک ہی زبان اور ایک ہی بولی تھی۔ سنعار آج کے عراق میں ہے۔ان لوگوں نے آپس میں کہا (پیدائش11:3 سے 4)؛ پیدائش 11 باب پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 10باب
دسواں باب پورا آپ کلام میں خود پڑھیں۔
مجھے اندازہ ہے کہ آپ کو پیدائش 10 باب پڑھتے ہوئے زیادہ وقت نہیں لگا ہو گا۔ آخر نام پڑھ کر کرنا کیا ہے؟ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ نام کلام میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ نوح کے ان تین بیٹوں سے آگے 70 نسلوں کا ذکر ہے۔ نمبر 70 کلام میں اہمیت رکھتا ہے۔ ہر نام کا جب آپ کھوج لگائیں گے تو علم ہوگا کہ کونسی نسل اب کہاں ہے۔ پیدائش 10باب پڑھنا جاری رکھیں