پیدائش کا 25 باب آپ کلام میں سے پورا پڑھیں۔
اضحاق کی شادی کے بعد ابرہام نے ایک اور بیوی کی جس کا نام قطورہ تھا۔ گو کہ اس آیت سے یہ لگتا ہے کہ وہ ابرہام کی بیوی تھی مگر وہ ہاجرہ کی طرح اسکی حرموں میں ہی شمار ہوتی تھی (پیدائش 25:6 اور 1 تواریخ 1:32)۔ کہنے کو تو حرموں کو تمام حقوق بیویوں کی طرح ہی دئے جاتے تھے مگرانکے پاس نکاح نامہ نہیں ہوتا تھا۔ ابرہام کی بیوی ، سارہ ہی تھی اور ہاجرہ اور قطورہ اسکی حرموں میں شمار ہوتی تھیں۔ قطورہ شاید کنعانی نہیں تھی کیونکہ اگر ابرہام ، اضحاق کے لیے ایسا سوچ سکتا ہے کہ وہ کسی کنعانی سے شادی نہ کرے تو وہ خود بھی ایسا کرنے سے گریز ہی کرے گا۔ قطورہ سے بھی ابرہام کے بیٹے پیدا ہوئے مگر ابرہام نے اپنے تمام بیٹوں کو انعام دے کر اپنے جیتے جی اپنےبیٹے اضحاق سے علیحدہ کر دیا اور مشرق کی طرف بھیج دیا۔ جس کو آج ہم عرب ممالک سے جانتے ہیں۔ (پیدائش 25 باب (پہلا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

