image_pdfimage_print

Shazia Lewis کی تمام پوسٹیں

اپنے سےلعنتیں ختم کرنے کی دعا

یہواہ ، آسمانی باپ میں  عاجزی سے تیرے حضور میں حاضر ہوتی ہوں ۔ میں تیری پرستش اور تری تعریف کرتی ہوں  یہ جان کر کہ تو یہواہ  اخاد ،  واحد خدا ہے اور میرے لیے تیرے علاوہ اور کوئی خدا نہیں۔ میں تیرا شکر کرتی ہوں تیرے بیٹے یشوعا ہا مشیاخ (یسوع مسیح) کے لئے کیونکہ اسکے خون بہانے اور صلیب پر اپنی جان دینے کے وجہ سے مجھے تجھ میں ایک نئی زندگی  ملی ہے۔ یہواہ روئی، آپ وہ خدا ہیں جن کی آنکھوں سے کچھ چھپا نہیں۔ تو میرے تمام گناہوں کو جانتا ہے، مجھے اپنے برہ کے خون سے پاک صاف کر۔ اپنے سےلعنتیں ختم کرنے کی دعا پڑھنا جاری رکھیں

(پیدائش21 باب؛ (دوسرا حصہ

پچھلے حصہ میں ہم نے پڑھا تھا کہ ہاجرہ  اپنے بیٹے اسمعیل کو مرتا نہیں دیکھنا چاہتی تھی۔ ہم نے یہ بھی سیکھا کہ ہم اپنے خوف کو خدا کے کلام سے دور کر سکتے ہیں۔ جب خدا ہاجرہ سے ہم کلام ہوا تو اسکے بعد خدا نے اسکی آنکھیں کھولیں اور اس نے پانی کا ایک کواں دیکھا اور جا کر مشک کو پانی سے بھر لیا اور لڑکے کو پلایا۔ یہ تو مجھے علم نہیں کہ کیوں اس پورے باب میں ایک دفعہ بھی اسمعیل کا نام نہیں درج، اسے بار بار "لڑکا” کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے۔ میں نے پہلے بھی کسی آرٹیکل میں ذکر کیا تھا کہ نام میری اور آپ کی پہچان ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ خدا، اسمعیل کی  ضروریات کو تو دیکھ رہا ہے مگر اسکی پہچان ، اسکا نام  خدا کے آگے کسی قسم کی حثیت کے لائق نہیں۔ (پیدائش21 باب؛ (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

(پیدائش 21 باب؛ (پہلا حصہ

کلام میں سے آپ پیدایش 21 باب پورا پڑھیں۔

خدا نے سارہ پر نظر کی اور  وعدہ کے مطابق  جیسا خدا نے سارہ سے کہا تھا کیا۔  ہم نے پیدایش 18 باب میں پڑھا تھا کہ خدا نے سارہ کو کہا تھا کہ اسکے بیٹا ہوگا اور اسی مقرر کردہ وقت پر سارہ کے بیٹا ہوا  جسکا خدا نے کہا تھا۔ بیٹے  کا نام اس نے اضحاق رکھا۔ اضحاق کا مطلب ہے "وہ ہنسا  یا  مسکراہٹ”۔ خدا نے سارہ کو خوشی سے بھر دیا تھا۔ ابرہام کو تو شاید اسمعیل کے بعد اولاد کی کوئی خواہش نہ رہی ہو مگر سارہ کو پھر بھی تھی۔اسکی خواہش یہ نہیں تھی کہ وہ صرف ایک بیٹے کو دودھ پلائے گی بلکہ لڑکوں کو پالے پوسے گی۔   اضحاق  کی پیدایش بھی  کچھ یشوعا کی پیدایش کی طرح تھی۔ جیسا خدا نے اضحاق کی پیدایش کا وعدہ کیا تھا ویسے ہی اس نے یشوعا کی پیدایش کا وعدہ کیا تھا۔ خدا نے یشوعا کے نام کی طرح اضحاق کا نام بھی اسکی پیدایش سے پہلے دیا تھا اور انکی پیدایش مقرر کردہ وقت کے مطابق ہی ہوئیں ۔ گلتیوں 4:4 میں یشوعا کے لیے لکھا ہے؛ (پیدائش 21 باب؛ (پہلا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

پیدائش 20 باب

کلام سے آپ پیدائش 20 باب پورا پڑھیں۔

سدوم اور عمورہ کی تباہی کے بعد ابرہام  جرار کی طرف گیا اور قادس اور شور کے درمیان ٹھہرا۔  شور  کے طرف ہی ہاجرہ بھاگ رہی تھی جب خداوند کا فرشتہ اسکو  راستے میں چشمہ پرملا۔ قادس کے بارے میں میں نے  پہلے بھی پیدائش کے مطالعہ میں  ذکر کیا تھا کہ اسکا مطلب بنتا ہے "مقدس یا پاک۔”  شور کا مطلب ہے "دیوار یا  احاطہ بندی۔”  جرار  کا مطلب بنتا ہے "کھینچنا، گھومنے والا یا ہچکولے کھانا” میں نے کسی یہودی کے آرٹیکل میں پڑھا تھا کہ جرار ایسا لفظ ہے جسکا مطلب جب عبرانی زبان میں دیکھیں تو  "جگالی کرنا” بنتا ہے۔آپ ان ناموں کے مطلب سے کیا روحانی پیغام اپنے لیے حاصل کر سکتے ہیں؟  ابرہام نے کیوں جرار میں قیام کرنے کا سوچا یہ ہمیں علم نہیں۔ پیدائش 12 باب میں  ہم نے پڑھا تھا کہ ابرہام نے فرعون کے سامنے سارہ کو اپنی بیوی نہیں بلکہ بہن بتایا تھا جو کہ مکمل سچ نہیں تھا مگر اسکے جھوٹ میں کچھ سچائی ضرور رتھی۔ ایک بار پھر سے ابرہام نے جرار میں یہی حرکت کی اور سارہ کے حق میں کہا کہ وہ اسکی بہن ہے۔ آخر ابرہام  نے کیوں ایسا کیا؟ پیدائش 20 باب پڑھنا جاری رکھیں

(پیدائش 19 باب (دوسرا حصہ

کل تک ہم نے پڑھا تھا کہ لوط  پر سدوم کے مردوں نے حملہ کرنا چاہا اور فرشتوں نے اسے گھر کے اندر کھینچ کر ان مردوں کو اندھا کر دیا ۔ تب انھوں نے لوط کو بتایا کہ وہ سدوم کو نیست کرنے آئے ہیں اور وہ اپنے تمام گھر والوں کو لے کر اس شہر سے باہر نکل جائیں۔ لوط نے اپنے دامادوں سے جن سے اسکی بیٹیاں بیاہی گئی تھیں یہ باتیں کہیں تو انکو یہ باتیں مذاق لگیں۔ صبح ہوئی تو فرشتوں نے لوط سے جلدی کرائی کہ ایسا نہ ہو کہ تو بھی بدی میں گرفتار ہو کر ہلاک ہوجائے۔ مگر لوط نے دیر لگائی۔۔۔۔ (پیدائش 19 باب (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

(پیدائش 19 باب (پہلا حصہ

کلام سے آپ پیدائش 19 باب پورا خود پڑھیں میں صرف وہی آیات لکھوں گی جس کی ضرورت سمجھوں گی۔

پچھلے باب میں ہم نے پڑھا تھا کہ خداوند ابرہام سے باتیں کررہا تھا مگر دوسرے دو  مرد (فرشتے)  سدوم کی طرف  چل دئے تھے۔ دن انھوں نے ابرہام کے ساتھ گزارا تھا اور اب رات کے وقت وہ جب سدوم پہنچے تو لوط پھاٹک پر بیٹھا ہوا تھا وہ انکے استقبال کے لیے اٹھا اور انھیں کہا کہ وہ اسکے گھر چلیں اور رات آرام کر کے صبح اپنی راہ چلے جائیں ۔ پیدائش 13:12 کے مطابق  لوط نے سدوم کی ترائی  کے شہروں میں ڈیرا ڈالا تھا یعنی کہ اسکا خیمہ سدوم شہر کے اندر نہیں تھا۔ (پیدائش 19 باب (پہلا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

(پیدائش 18 باب (تیسرا حصہ

خدا نے سارہ کو کہا تھا کہ وہ موسم بہار میں معین وقت پر اسکے پاس پھر آئے گا اور سارہ کا بیٹا ہوگا۔  خدا نے جب سارہ کو کہا تھا کہ وہ کیونکر ہنسی تو وہ اسکو یہ بتانا چاہ رہا تھا کہ اسے سب معلوم ہے تاکہ سارہ کسی قسم کے شک میں نہ رہے۔ جب ان باتوں کے بعد وہ ابرہام کے ہاں سے رخصت ہو رہے تھے تو ابرہام ان کے ساتھ ہو لیا اور پیدائش 18:17 سے19 میں ایسے لکھا ہے؛

اور  خداوند نے کہا کہ جو کچھ میں کرنے  کو ہوں کیا اسے ابرہام سے پوشیدہ رکھوں؟ ابرہام سے تو یقیناً ایک بڑی اور زبردست قوم پیدا ہوگی اور زمین کی سب قومیں اسکے وسیلہ سے برکت پائینگی۔ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹوں اور گھرانے کو جو اسکے پیچھے رہ جائینگے وصیت کرے گا کہ وہ خداوند کی راہ میں قائم رہ کر عدل اور انصاف کریں تاکہ جو کچھ خداوند نے ابرہام کے حق میں فرمایا ہے اسے پورا کرے۔ (پیدائش 18 باب (تیسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

(پیدائش 18 باب (دوسرا حصہ

آپ میں سے انکا  شکریہ جنہوں نے مجھے پچھلے آرٹیکل پر اپنے کمنٹس بھیجے۔ میں انکے نام نہیں لوں گی مگر یہ ضرور ذکر کروں گی کہ انکا اس بارے میں کیا کہنا ہے۔

زیادہ تر کا  یہ  کہنا ہے کہ کمی ہمارے ایمان میں ہے۔ بعض باتوں میں ایمان کی کمی بہت اہمیت رکھتی ہے مگر جیسے شاگردوں نے یشوعا سے لوقا 17:5 آیت میں کہا؛

۔۔۔ہمارے ایمان کو بڑھا! (پیدائش 18 باب (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

(پیدائش 18 باب (پہلا حصہ

آپ کلام میں  سے 18 باب پورا خود پڑھیں میں صرف وہی آیات لکھوں گی جس کی میں ضرورت سمجھوں گی۔

پیدائش 17 باب میں ہم نے پڑھا تھا کہ ابرہام نے اپنا اور اپنے گھرانے کے تمام مردوں بمعہ لڑکوں کا جو کہ 8 دن کے یا اس سے اوپر تھے ختنہ کروایا تھا۔ میرا نہیں خیال کہ اسکو ختنہ کرواے ہوئے کچھ زیادہ عرصہ گزرا تھا جب  اس نے اپنے سامنے تین مرد کھڑے دیکھے۔ اور اس بات کا پتہ ہمیں اس عہد سے چلتا ہے جو خداوند نے ابرہام کے ساتھ سارہ کے لیے کیا تھا۔  ابرہام نے خوش خرمی سے انکا استقبال کیا۔ عبرانی کلام میں  پیدائش 18:3 میں جہاں اردو میں "خداوند” لکھا ہے وہاں عبرانی میں "ادونے (ادونائی سے )” لکھا ہے۔ (پیدائش 18 باب (پہلا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

(پیدائش 17 باب (تیسرا حصہ

پچھلی بار ہم نے  خدا   اور ابرہام کے درمیان ختنہ کے عہد کے متعلق پڑھا تھا۔ اگر آپ نے میرے ساتھ پیدائش 15 باب کا مطالعہ پڑھا تھا تو آپ کو یاد ہوگا کہ جب خدا نے ابرہام سے قربانی  لانے کو کہا تھا تو میں نے بیان کیا تھا کہ جب خدا قربانی کے ان ٹکڑوں کے درمیان سے گزرا تھا تو صرف اور صرف خدا کو وہ عہد نبھانا تھا ابرہام کا اس میں کچھ لینا دینا نہیں تھا  مگر ختنہ کا یہ عہد خدا  کو پورا کرنا تب واجب تھا اگر ابرہام  خدا کے کیے ہوئے اس عہد کے مطابق  عمل کرتا مطلب کہ اپنا اور اپنے خانہ زاد اور زرخرید، ہر نر کا ختنہ کرواتا۔ (پیدائش 17 باب (تیسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں