میں نے سوچا کہ ابھی تک میں اس عیدپر کچھ نہیں لکھا ہے اسلئے اس کے بارے میں بھی کچھ لکھوں۔ عید پینتکوست کو میں رومن کیتھولک بائبل میں بھی دیکھ رہی تھی وہاں پر اسے عید خمسین پکارا گیا ہے مگر عبرانی زبان میں اسکو "شعو –عوت ، שבועות، Shavuot” کہتے ہیں جسکے معنی ہیں "ہفتے۔ پینتکوست اسکا یونانی نام ہے جسکے معنی ہیں "پچاس (پچاس دن)۔ کلام میں احبار 23:15 سے 16 اور 21 سے 22 میں اس عید کے لئے ایسے لکھا ہے؛
اور تم سبت کے دوسرے دن سے جس دن ہلانے کی قربانی کے لئے پولا لاؤ گے گننا شروع کرنا جب تک سات سبت پورے نہ ہوجائیں۔ اور ساتویں سبت کے دوسرے دن تک پچاس دن گن لینا۔ تب تم خداوند کے لئے نذر کی نئی قربانی گذراننا۔
اور تم عین اسی دن اعلان کر دینا۔ اس روز تمہارا مقدس مجمع ہو۔ تم اس دن کوئی خادمانہ کام نہ کرنا۔ تمہاری سب سکونت گاہوں میں پشت در پشت سدا یہی آئین رہیگا۔ اور جب تم اپنی زمین کی پیداوار کی فصل کو کاٹو تو تو اپنے کھیت کو کونے کونے تک پورا نہ کاٹنا اور نہ اپنی فصل کی گری پڑی بالوں کو جمع کرنا بلکہ انکو غریبوں اور مسافروں کے لئے چھوڑ دینا۔ میں خداوند تمہارا خدا ہوں۔ پہلے پھلوں کا نذرانہ اور عید پینتکوست پڑھنا جاری رکھیں

