آپ کلام میں سے خروج کا 11 باب پورا خود پڑھیں۔
ہم نے پچھلے باب کے مطالعے کے آخری حصے میں پڑھا تھا کہ فرعون نے موسیٰ کو دھمکی دی تھی کہ اب اگر موسیٰ فرعون کے سامنے آیا تو وہ مارا جائے گا۔ فرعون اب تک تو موسیٰ پر ہاتھ اٹھانے سے گریز کرتا آیا تھا۔ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ یہ موسیٰ پر خداوند کی مہربانی اور فضل تھا کہ وہ اسکا چنا ہوا خاص خادم تھا اور کوئی بھی اس پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا تھا کیونکہ خداوند کی اسکے لئے یہ مرضی نہیں تھی۔ فرعون نے سوچا ہو گا کہ اب اسے موسیٰ کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موسیٰ اسکی اس دھمکی کو نظر انداز نہیں کرنے لگا۔ وہ ابھی تک یہ نہیں جان پایا تھا کہ اسکا مخالف موسیٰ نہیں بلکہ خدا تھا۔موسیٰ کو یوں دھمکی دینے سے اس پر اور اسکے لوگوں پر آئی ہوئی وبائیں ختم نہیں ہوجائیں گی۔ فرعون نے خداوند یہوواہ کو اپنا دشمن بنایا تھا۔ افسوس کے فرعون کی طرح بہت سے لوگوں نے خداوند کو اپنا دشمن بنا لیا ہے اور انھیں اس بات کا احساس تک نہیں ہے۔ خروج 11 باب پڑھنا جاری رکھیں