آپ کلام میں سے نحمیاہ کا 5 باب مکمل پڑھیں۔
پچھلے باب میں ہم نے غیر یہودی حاکموں کے بارے میں پڑھا تھا کہ کیسے وہ یہودیوں کے کام میں مداخلت پیدا کرنا چاہتے تھے اور کیسے نحمیاہ نے ان باتوں کا حل نکالا۔ نحمیاہ کو مصیبت صرف انھی غیریہودیوں سے درپیش نہیں تھی اسکے سامنے ایک اور مسلہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ چند لوگوں اور انکی بیویوں کو اپنے ہی یہودی بھائیوں سے شکایت ہوئی اگر آپ نحمیاہ 5:7 پر غور کریں گے تو جان جائیں گے کہ شکایت خاص امیروں اور حاکموں سے تھی۔ امیر یہودی لوگ غریب یہودیوں کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔ کتنے ہی غریب یہودی لوگ اپنے کھیتوں اور انگورستانوں اور مکانوں کو ان امیروں کے پاس گروی رکھ چکے تھے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ انکے پاس کھانے کو اناج تک نہ تھا اور امیر لوگوں نے انکے بیٹوں اور بیٹیوں کو غلام بنا لیا تھا۔ ایسے میں یہ غریب لوگ کیسے خداوند کے شہر کی فصیل کی مرمت کا کام جاری رکھ سکتے تھے۔ نحمیاہ 5 باب (پہلا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں

