آپ کلام مقدس میں سے خروج 29 باب مکمل خود پڑھیں۔
ہم نے پچھلے باب میں پڑھا تھا کہ خداوند نے سردار کاہن اور کاہنوں کے لئے عزت اور زینت کا لباس بنانے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ خداوند کے مشکان میں اس لباس کو پہن کر خداوند کی خدمت کریں۔ مگر اس سے پیشتر کہ وہ اس لباس کو پہنتے خداوند نے انکو پاک کرنے کے لئے احکامات دیئے۔ہم اس باب میں مختصراً ان احکامات کا جائزہ لیں گے۔
مجھے آج بھی یاد ہے کہ ایک وقت تھا جب میں کبھی بائبل پڑھتی تھی تو اکثر سوچتی تھی کہ قربانیوں کی اتنی تفصیل کو بیان کرنے کا کیا مقصد ہے یا پھر خیمہ اجتماع کی اتنی تفصیل بتانے کی کیا ضرورت ہے یا پھر، آخر اتنے مشکل ناموں کے معنی کیا ہیں؟ پھر وقت آیا جب میں ان ابواب کو پڑھتی تھی تو بس جلدی سے آیات کو ختم کرنے کی ہوتی تھی مگر ساتھ ہی دل میں ایک ڈر سا بھی ہوتا تھا کہ میں خداوند کے کلام کو صحیح طور پر پڑھنے میں نا انصافی کر رہی ہوں۔ لبوں سے تو کلام کو پڑھ رہی ہوں مگر میرا دل ان سے دور ہے۔ دل میں ڈر کی وجہ سے خواہش ابھری کہ جان سکوں کہ ان تمام باتوں کا کیا مقصد ہے۔ خداوند سے دعا کی کہ خداوند خدا مجھے نہیں علم کہ ان تمام آیات کا کیا مقصد ہے مجھے ابھی پڑھنے میں بورنگ لگتی ہے مگر اگر ان کا کچھ مقصد ہے تو پلیز آپ ہی مجھے سمجھائیں۔میں نے تب کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کلام کو خدا نے اتنی تفصیل میں دیا ہے کہ اسکے معنی بہت گہرا تک لے کے جا سکتے ہیں۔ ابھی تک آپ نے میرے ساتھ جتنا بھی مطالعہ کیا ہے بہت ہی کم ہے۔ اور اس باب کا بھی جو مطالعہ ہم کرنے لگے ہیں وہ بھی اتنا زیادہ گہرائی میں نہیں ہوگا کیونکہ ہم احبار میں قربانیوں کے بارے میں مزید پڑھیں گے مگر امید ہے کہ آپ کو ان باتوں کے پیچھے چھپا معنی نظر آنا شروع ہوگا اور آپ کا یونہی کلام کا مطالعہ کرنے اور اسکی سچائی کو اپنی زندگی میں اپنانے کی خواہش جاگے گی۔ خروج 29 باب پڑھنا جاری رکھیں