یعقوب 20 برس تک لابن کے ساتھ رہنے کے بعد واپس اپنے گھر کو لوٹ رہا تھا۔ لابن اس کو کوہ جلعاد پر جا ملا تھا اور وہ، یعقوب کو لابن کے بتوں کو اپنے ہمراہ چرا لانے کا الزام لگا رہا تھا۔ بت یعقوب نہیں بلکہ راخل چرا لائی تھی مگر یعقوب کو اس بات کا ہرگز علم نہیں تھا۔ ہم نے پچھلی بار بات کی تھی کہ انجانے میں یعقوب نے اپنی بیوی راخل پر لعنت بھیج دی تھی ۔ لابن نے ایک ایک کر کے تمام خیموں میں گیا کہ اپنے بتوں کو ڈھونڈ سکے ۔ راخل نے بتوں کو لیکر انکو اونٹ کے کجاوہ میں رکھا اور انکے اوپر بیٹھ گئی۔ اس کے باپ نے اسکے خیمہ کی تمام چیزوں کو ٹٹول ٹٹول کر دیکھا مگر اسکو کہیں بھی اپنے بت نہ ملے۔ راخل نے اپنے باپ کو کہا کہ وہ اس سے ناراض نہ ہو کہ وہ اسکے ادب میں اٹھ نہیں رہی کیونکہ اسکے ماہواری کے ایام ہیں۔ دستور کے مطابق لابن نے راخل کو اٹھنے کی تکلیف نہیں دی کیونکہ وہ اپنے آپ کو ناپاک نہیں کرنا چاہتا تھا اور شاید وہ یہ بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ راخل کسی ایسی چیز کو ناپاک کرے گی جو کہ انکے خاندان میں خدا (بت)کی حثیت رکھتے ہیں ۔ لابن نے بھی ملک کے دستور کا فائدہ اٹھا کر یعقوب کو دھوکا دیا (پیدائش 29:26)اور راخل نے بھی دستوروں کا فائدہ اٹھا کر اپنے باپ کو دھوکا دیا۔ یعقوب پھر لابن پر غضبناک ہوا اور اس سے پوچھا کہ آخر اسکا کیا جرم ہے کہ لابن نے اسکا اسطرح سے تعاقب کیا ہے۔ یعقوب نے اسے یاد دلا یا کہ وہ 20 برسوں سے اسکے ساتھ رہا اور کبھی اس سے کوئی چیز چوری نہیں کی۔ یعقوب نے اس سے شکوہ کیا کہ کیسے اس نے پورے دل سے لابن کی خدمت کی مگر بدلے میں لابن نے دس بار اسکی مزدوری بدلی ۔ ساتھ میں ہی یعقوب نے اسے یہ بھی کہا (پیدائش 31:42)؛ (پیدائش 31 باب (تیسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں
Shazia Lewis کی تمام پوسٹیں
(پیدائش 31 باب (دوسرا حصہ
پچھلے حصہ میں ہم نے پڑھا تھا کہ یعقوب اور اسکی بیویاں خدا کے کہنے کے مطابق کنعان کو جانے کے لئے راضی ہوئے تھے۔ جب لابن اپنی بھیڑوں کی پشم کترنے گیا ہوا تھا ، یعقوب نے اپنی بیویوں اور بچوں کو اونٹوں پر بٹھایا اور اپنے تمام مال اور جانوروں کے ہمراہ ملک کنعان کو اپنے باپ اضحاق کے پاس جانے کے لئے چلا۔ راخل نے اپنے باپ کو بتوں کو چرایا اور اپنے ساتھ سفر پر لے گئی۔یعقوب نے لابن سے چھپ کر یہ قدم اٹھایا تھا تاکہ لابن اسکو نہ روکے۔ وہ لابن سے بھاگ رہا تھا۔ یعقوب نے دریا پار کر کے اپنا رخ کوہ جلعاد کی طرف کیا۔ آپ کے خیال میں کیا یعقوب نے لابن سے چھپ کر بھاگنے کا جو قدم اٹھایا تھا ، صحیح تھا یا غلط؟
(پیدائش 31 باب (پہلا حصہ
آپ کلام میں سے پیدائش کا 31 باب پورا پڑھیں۔
پچھلے باب میں ہم نے پڑھا تھا کہ یعقوب کافی امیر ہوگیا تھا۔ اور اب لابن کے بیٹے اسکے خلاف یہ باتیں کہہ رہے تھے کہ یعقوب نے ہمارے باپ کا سب کچھ لے لیا اور ہمارے باپ کے مال کی بدولت اسکی یہ ساری شان و شوکت ہے۔ لابن کا رویہ بھی یعقوب کے ساتھ پہلا جیسا نہیں رہا تھا۔ سچائی اسکے برعکس تھی۔ لابن نے یعقوب کو بار بار دھوکا دیا تھا کیونکہ وہ یعقوب کو اپنے پاس ہی رکھنا چاہتا تھا کہ وہ امیر سے امیر ہوتا جائے مگر جیسے ہی خدا نے یعقوب کو برکت دینا شروع کی اور یعقوب امیر ہوگیا تو وہ یعقوب کو ناپسند کرنے لگا۔ اسکی اور اسکے بیٹوں کی نظر میں وہ سب مال جو یعقوب کا تھا، انکا ہونا چاہیے تھے۔ یعقوب کی بڑھتی ہوئی دولت کے ساتھ ساتھ اسکے دشمن بھی بڑھ گئے تھے۔ (پیدائش 31 باب (پہلا حصہ پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 30 باب (تیسرا حصہ)
یعقوب واپس اپنے گھر واپس جانا چاہتا تھا اس نے لابن کو کہا کہ میری بیویاں اور میرے بال بچے جنکی خاطر اس نے لابن کی خدمت کی اسکے حوالے کرے اور اب اسکو جانے دے ۔ یعقوب کو پتہ تھا کہ وہ جس جگہ ہے وہ اسکے لئے خدا کی چنی ہوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ نہیں بھولا تھا کہ یہ اسکا وطن نہیں ہے۔ دنیاوی باتوں میں ہم بھی اکثر مگن ہو جاتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ کلام ہمیں کیا کہتا ہے۔ فلپیوں 3:20 میں لکھا ہے؛
مگر ہمارا وطن آسمان پر ہےاور ہم ایک منجی یعنی خداوند یسوع مسیح کے وہاں سے آنے کے انتظار میں ہیں۔
یعقوب کو علم تھا کہ وقت آگیا ہے جب اسے اپنے وطن واپس جانے کی تیاری شروع کرنا ہے مگر لابن نے اسے کہا (پیدائش 30:27)؛
تب لابن نے اس سے کہا اگر مجھ پر کرم کی نظر ہے تو یہیں رہ کیونکہ میں جان گیا ہوں کہ خداوند نے تیرے سبب سے مجھ کو برکت بخشی ہے۔ پیدائش 30 باب (تیسرا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 30 باب (دوسرا حصہ)
پچھلے مطالعہ میں ہم نے پڑھا کہ کیسے لیاہ اور راخل ایک دوسرے کا مقابلہ کر رہی تھیں کہ وہ یعقوب کو زیادہ بیٹے دے سکیں تاکہ یعقوب کی چاہ ان میں سے صرف ایک کے لیے "اپنے لیے” بڑھے۔
ایک دن روبن جو کہ لیا ہ کا بڑا بیٹا ہے گھر سے باہر گیا اور اسے کھیت میں مردم گیاہ ملے اور وہ اس نے اپنی ماں لیاہ کو دئے۔ مردم گیاہ بہت سی ادویات کو بنانے میں استعمال ہوتا ہے مگر عوامی کہاوتوں کے مطابق اسکے استعمال سے جنسی اشتعال پیدا ہوتے ہیں۔ اسکا استعمال جادو ٹونا کرنے والے بہت کرتے تھے۔ زہرہ کا یونانی نام” ایفروڈاٹ ” ایک یونانی دیوی (ایفرودیتی رتی) محبت کی دیوی مانی جاتی تھی اور یہ جڑی بوٹی اسی سے جڑی ہوئی ہے کیونکہ اس پودے کی جڑیں زمین میں انسان نما ہوتی ہیں۔ اسکو محبت کے پھل سے بھی جانا جاتا ہے۔ اگر آپ نے انگلش فلم "ہیری پوٹر، Harry Potter ” دیکھی ہے تو آپ نے شاید اس میں بھی اس پودے کو دیکھا ہوگا۔ کہاوتوں کے مطابق اس کے استعمال سے کوئی بھی عورت جو کہ حاملہ ہونا چاہتی تھی وہ اسکا استعمال کرتی تھی۔ یوسیفس کی کتاب میں بھی اسکا ذکر ملتا ہے کہ کیسے اسکو جڑ سے اکھاڑنا چاہیے اور غزل الغزلات7:13 میں بھی اسکا ذکر ہے کہ اسکی خوشبو حیرت انگیز ہوتی ہے۔ پیدائش 30 باب (دوسرا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 30 باب (پہلا حصہ)
کلام میں سے آپ پیدائش کا 30 باب پورا پڑھیں۔
لیاہ کو تو خدا نے اولاد دی مگر راخل کے کوئی اولاد نہ ہوئی جسکی بنا پر راخل اپنی بہن سے جلنے کڑھنے لگ گئی۔ اولاد نہ ہونا عورت کے لئے بےعزتی کا باعث سمجھا جاتا تھا تبھی راخل کو بے عزتی محسوس ہوئی اور اس نے یعقوب پر اپنا غصہ نکالا کہ مجھے اولاد دے ورنہ میں مر جاونگی۔ راخل کو پورا یقین تھا کہ وہ اولاد کے بنا نہیں رہ سکتی۔( ہم آگے اسکی اس بات سے بھی ایک سبق حاصل کریں گے) ۔ اس بات پر یعقوب کو غصہ آیا اور اس نے اس سے کہا "کیا میں خدا کی جگہ ہوں جس نے تجھ کو اولاد سے محروم رکھا ہے؟” صاف ظاہر ہے کہ نقص یعقوب میں نہیں تھا ۔ لیاہ کی شکل و صورت نے اگراسکی زندگی کو خوبصورت نہیں ٹھہرایا تھا تو اسکی اولاد کی بنا پر اسکی زندگی میں وہ کمی پوری ہو گئی تھی۔ کلام میں یہ نہیں لکھا کہ آیا لیاہ اپنی بہن راخل سے اسکی خوبصورتی پر جلتی تھی یا نہیں مگر راخل کو اسکے اولاد ہونے پر رشک ضرور تھا۔ پیدائش 30 باب (پہلا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 29 باب (دوسرا حصہ)
پچھلی بار ہم نے پڑھا کہ یعقوب چونکہ راخل کو چاہتا تھا لہذا جب اسکے ماموں لابن نے پوچھا کہ وہ یعقوب کو اسکے کام کی اجرت دینا چاہتا ہے تو یعقوب نے لابن کا کام کرنے کے بدلے میں راخل کا ہاتھ مانگ لیا۔ سات سال کا لمبا عرصہ یعقوب کو چند دنوں کے برابر لگا۔ جب اسکی مدت پوری ہوگئی تو یعقوب نے لابن سے کہا کہ میری مدت پوری ہوگئی ہے سو میری بیوی مجھے دے تاکہ میں اسکے پاس جاؤں۔ لابن نے اپنے علاقے کے سب لوگوں کو بلا کر ضیافت کی ۔ شاید آپ کو علم ہو کہ یہودیوں کی شادی کی رسم سات دن تک چلتی ہے۔ جب شام ہوئی تو لابن اپنی بیٹی لیاہ یعقوب کے پاس لے آیا اور یعقوب اس سے ہم آغوش ہوا۔ لابن نے یعقوب کو بیوقوف بنایا اور راخل کی بجائے لیا ہ اسکو تھما دی۔ یعقوب کو اس بات کا صبح پتہ چلا اور جب اسے علم ہوا کہ اسکے ساتھ راخل نہیں بلکہ لیاہ ہے تو اس نے لابن سے پوچھا پیدائش 29:25؛ پیدائش 29 باب (دوسرا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
پیدائش 29 باب (پہلا حصہ)
کلام میں سے آپ پیدائش 29 باب پورا خود پڑھیں۔
یعقوب جب مشرقی لوگوں کے ملک میں پہنچا تو اس نے وہاں کنوئیں پر چرواہوں کے تین ریوڑ بیٹھے تھے۔ یعقوب نے ان لوگوں سے پوچھا کہ وہ کہاں کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے کہا "ہم حاران کے ہیں۔” یعقوب نے ان سے نحور کے بیٹے لابن کے بارے میں پوچھا جس پر انھوں نے کہا کہ وہ اسے جانتے ہیں ۔ لابن کا باپ بیتوایل تھا اور بیتوایل کا باپ نحور تھا، مگر اس کا گھرانہ نحور کے قبیلے سےمشہور ہوگا یا یہی انکی پہچان ہو گی تبھی یعقوب نے ایسے پوچھا اور اس کے پوچھنے پر انھوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں۔کلام میں کوئی غلطی نہیں ے ویسے ہی جیسے کہ یہودی، یشوعا کے زمانے میں اور ابھی بھی اپنے آپ کو ابرہام کی اولاد کہتے ہیں (یوحنا 8) نحور کے قبیلے کی بھی اپنی پہچان تھی۔ پیدائش 29 باب (پہلا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں
حنوکاہ
حنوکاہ، חֲנֻכָּה، Hanukah (عید تجدید):
حنوکاہ کا کیا مطلب ہے؟
حنوکاہ، חֲנֻכָּה ،عبرانی لفظ ہے جسکا مطلب ہے "مقدس ، تقدیس، نذر یا وقف کرنا”۔ ویسے تو حنوکاہ کو "خنوکاہ ” بھی لکھا اور بولا جاسکتا ہے مگر زیادہ تر "خ ” کی آواز سنائی نہیں دیتی ہے۔ چونکہ پرانے عہد نامے میں ، اردو کلام میں، اسکے لئے لفظ تقدیس استعمال ہوا ہے اسلئے میں بھی یہی لفظ استعمال کرونگی جہاں ضرورت پڑے گی ویسے کچھ جگہوں پر اسے "مخصوص” بھی لکھا گیا ہے۔
حنوکاہ کی کہانی:
حنوکاہ آٹھ دن کا تہوار ہے جسکو نئے عہد نامے میں عید تجدید پکارا گیا ہے۔ آٹھواں دن کلام میں نئی شروعات یا نئی زندگی سے جڑا ہے۔ کلام میں واعظ 1:9 میں لکھا ہے؛
جو ہوا ہے وہی پھر ہوگا اور جو چیز بن چکی ہے وہی ہے جو بنائی جائیگی اور دنیا میں کوئی چیز نئی نہیں۔ حنوکاہ پڑھنا جاری رکھیں
(پیدائش 28 باب (دوسرا حصہ
پچھلی بار ہم نے پڑھا تھا کہ یعقوب ، حاران کی طرف روانہ ہوا اور راستے میں ایک جگہ رات گزارنے کے لئے پتھر کو اپنا سرہانہ بنا کر لیٹ گیا۔ ہم عام طور پر یہ سوچتے ہیں کہ یعقوب اکیلا سفر کر رہا تھا مگر بہت حد تک ممکن ہے کہ وہ اکیلا نہیں تھا کیونکہ اسکے باپ نے اسے برکت دے کر رخصت کیا تھا اسلئے شاید انھوں نے اسکے ہمراہ کچھ نوکروں کو بھی بھیجا ہو اور چیزیں بھی میسر کی ہوں اپنے ماموں لابن کو دینے کے لیے۔
جب یعقوب سو رہا تھا تو اس نے خواب میں دیکھا کہ ایک سیڑھی زمین پر کھڑی ہے اور اسکا سرا آسمان تک پہنچا ہوا ہے اور خدا کے فرشتے اس پر چڑھتے اترتے ہیں۔ اور خداوند اسکے اوپر کھڑا کہہ رہا ہے کہ میں خداوند تیرے باپ ابرہام کا خدا اور اضحاق کا خدا ہوں۔ میں یہ زمین جس پر تو لیٹا ہے تجھے اور تیری نسل کو دونگا۔ اور تیری نسل زمین کی گرد کے ذروں کی مانند ہوگی اور تو مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پھیل جائے گا اور زمین کے سب قبیلے تیرے اور تیری نسل کے وسیلہ سے برکت پائیں گے۔ اور دیکھ میں تیرے ساتھ ہوں اور ہر جگہ جہاں کہیں تو جائے تیری حفاظت کرونگا اور تجھ کو اس ملک میں پھر لاؤنگااور جو میں نے تجھے سے کہا ہے جب تک اسے پورا نہ کر لوں تجھے نہیں چھوڑونگا۔ (پیدائش 28:12 سے 15) (پیدائش 28 باب (دوسرا حصہ پڑھنا جاری رکھیں