آپ کلام میں سے خروج کا 15 باب مکمل خود پڑھیں۔
خروج 15 باب 1 سے 18 اور 21 آیات موسیٰ اور مریم کے گیت سے جانی جاتیں ہیں۔ عبرانی میں اسکو "شیرات ہا-یام، שירת הים، Shirat HaYam” کہتے ہیں۔عبرانی زبان میں "شِیر، ، שיר Shir,” کا مطلب "گیت ” ہے۔ یہ گیت ، روایت پسند یہودی اور میسیانک یہودیوں کی روز صبح کی عبادت کا حصہ ہے۔ اور ہر سال اس دو بار عبادت خانوں میں بھی پڑھا جاتا ہے۔ ایک بار بے خمیری روٹی کی عید کے ساتویں دن اور ایک بار سردیوں کے درمیان پرشاہ (توریت کو سال میں مکمل پڑھنے کے حصے) کے ساتھ "شبات شیراہ، Shabbat Shirah ” والے دن پڑھا جاتا ہے۔ اسکو "سمندر میں گیتSong at the Sea, ” کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ یہ گیت کلام میں درج "دس رہائی کے گیت” میں سے ایک گیت ہے اور مدراش کے مطابق دسواں گیت "شیر خداش، Shir Chadash ” یعنی "نیا گیت” جو کہ حتمی رہائی کا گیت ہوگا۔ میں نہ تو ان تمام گیتوں پر بات کرونگی اور نہ ہی انکی تفصیلی میں جاؤنگی۔ ہمیں مکاشفہ 15:1 سے 4 میں خدا کے بندہ موسیٰ کے گیت اور برہ کے گیت کا حوالہ ملتا ہے۔ آپ کے خیال میں یوحنا نبی کے اس حوالے میں کس گیت کی بات ہو رہی ہوگی۔ خروج 15 باب – پہلا حصہ پڑھنا جاری رکھیں

