آپ کلام میں سے نحمیاہ 7 اور 8 با ب مکمل پڑھیں۔
شہر پناہ کا کام مکمل کر کے یروشلیم شہر کی ذمہ داری نحمیاہ نے اپنے بھائی حنانی اور قلعہ کے حاکم حنانیاہ کو دی۔ دربان کی ذمہ داری تھی کہ خدا کے گھر کا خیال رکھیں اور اور یروشلیم کے دروازے کھولیں اور بند کریں۔ نحمیاہ نے انھیں خاص ہدایت دی تھی کہ جب تک دھوپ تیز نہ ہو جائے یروشلیم کے پھاٹک نہ کھُلیں۔ اس نے انکے ذمہ لگایا کہ وہ یروشلیم کے باشندوں میں سے پہرے والے مقرر کریں۔ پہرے داروں کو رات کو پھاٹک بند کرنے کے بعد ہی یروشلیم شہر اور شہریوں کی حفاظت کے لئے پہرہ دینا تھا۔ شہر بڑا تھا مگر شہر میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔ خداوند نے نحمیاہ کے دل میں ڈالا کہ وہ امیروں اور سرداروں اور لوگوں کو اکٹھا کرے اور انکا نسب نامہ کے مطابق شمار کیا جائے۔ میں نے عزرا کے مطالعے میں ذکر کیا تھا کہ ہم نسب نامہ کا پھر سے پڑھیں گے کیونکہ عزرا 2 میں جن لوگوں کے نام لکھے ملتے ہیں وہ اس باب میں بھی نظر آئیں گے۔ میں اس نسب نامے کی تفصیل میں نہیں جاؤنگی۔ آپ اس سے متعلق چند باتیں عزرا کے مطالعے سے دیکھ سکتے ہیں۔ نحمیاہ 7 اور 8 باب پڑھنا جاری رکھیں