آپ کلامِ مقدس سے خروج کا 34 باب مکمل خود پڑھیں۔
ہم نے پچھلے باب کے آخری حصے میں پڑھا تھا کہ موسیٰ نبی نے خداوند کے جلال کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ خداوند نے موسیٰ نبی سے کہا تھا کہ وہ خداوند کا پیچھا تو دیکھ پائیں گے مگر خداوند کا چہرہ نہیں کیونکہ انسان خداوند کو دیکھ کر زندہ نہیں رہ سکتا۔ خداوند نے موسیٰ نبی کو کہا کہ وہ پہلی لوحوں کی مانند پتھر کی دو لوحیں تراش لیں اور خداوند ان لوحوں پر وہی باتیں لکھ دیں گے جو پہلی لوحوں پر لکھیں تھیں ، جن کو موسیٰ نبی نے غصے میں توڑ ڈالا تھا۔ موسیٰ نبی کا کام تھا کہ وہ تراشی ہوئی لوحیں لاتے تاکہ خداوند اپنی شریعت ان پر لکھ سکیں۔ خداوند یرمیاہ 31:33 سے33 میں یوں کہا؛
دیکھ وہ دن آتے ہیں خداوند فرماتا ہے جب میں اسرائیل کے گھرانے اور یہوداہ کے گھرانے کے ساتھ نیا عہد باندھونگا۔ اس عہد کے مطابق نہیں جو میں نے انکے باپ دادا سے کیا جب میں نے انکی دستگیری کی تاکہ انکو مُلک مصر سے نکال لاؤں اور انہوں نے میرے اس عہد کو توڑا اگرچہ میں انکا مالک تھا خداوند فرماتا ہے۔ بلکہ یہ وہ عہد ہے جو میں ان دنوں کے بعد اسرائیل کے گھرانے سے باندھونگا۔ خداوند فرماتا ہے میں اپنی شریعت انکے باطن میں رکھونگا اور انکے دل پر اسے لکھونگا اور میں انکا خدا ہونگا اور وہ میرے لوگ ہونگے۔ خروج 34 باب (پہلا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں

