زمرہ جات کے محفوظات: بائبل سٹڈی

image_pdfimage_print

خروج 38 باب

آپ کلام مقدس سے خروج کا 38 باب مکمل خود پڑھیں میں وہی آیات لکھونگی جسکی ضرورت سمجھونگی۔

ہم نے پچھلے چند ابواب میں پاک ترین مقام اور پاک مقام کی  چیزوں کے بارے میں پڑھا تھا۔ اس باب میں ہم  باہر کے احاطے کے ظروف کے بنانے کا پڑھتے ہیں۔ پاک ترین اور پاک مقام کی اشیا لکڑی سے تیار کی گئی جن پر سونا  منڈھا گیا اب ہم مذبح کے بنانے کا پڑھتے ہیں جس میں لکڑی پر سونا نہیں بلکہ پیتل منڈھا گیا۔ مذبح کے سب ظروف بھی پیتل سے ہی بنائے گئے۔

 پیتل اسرائیلی عورتوں نے خوشی سے ہدیہ میں دیا تھا۔ پیتل کو اسرائیل عورتیں شیشے کے طور پر استعمال کرتی تھیں۔  خروج 38:8 میں لکھا ہے؛

اور جو خدمت گذارعورتیں خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خدمت کرتی تھیں انکے آئینوں کے پیتل سے اُس  نے پیتل کا حوض اور پیتل ہی کی اسکی کرسی بنائی۔ خروج 38 باب پڑھنا جاری رکھیں

خروج 37 باب

آپ کلام مقدس سے خروج 37 باب مکمل خود پڑھیں۔

ہم نے پچھلے باب میں پڑھا تھا کہ پہلے بنی اسرائیل نے خیمہ اجتماع  کے  پردوں  اور تختوں  پر کام کیا۔ انھوں نے ستون کھڑے کئے اور پردوں کو جوڑا۔ اس باب میں ہم پاک ترین مقام اور پاک مقام کے ظروف کے  بنانے کا پڑھتے ہیں سب سے پہلے بضلی ایل نے عہد کے صندوق کو بنانا شروع کیا۔ خیمہ اجتماع اور پھر ہیکل میں عہد کا صندوق  ، خداوند کی موجودگی کو ظاہر کرنے کے لئے تھا۔ بہت سے اس بات پر بحث کرنا پسند کرتے ہیں خاص طور پر کہ عہد کا صندوق، اس پر بنائے گئے کروبی بھی تو  بت پرستی کی علامت ہیں۔ ایسا ہر گز نہیں۔ عہد کا صندوق، توریت کو  اور پھر بعد میں "من” کو رکھنے کے لئے  تھا۔ تبھی اسکو شہادت کا صندوق اور عہد نامہ کا صندوق بھی کہا گیا ہے ۔خروج 25:16 میں ہم پڑھتے ہیں؛

اور تو اس شہادت نامہ کو جو میں تجھے دونگا اسی صندوق میں رکھنا۔ خروج 37 باب پڑھنا جاری رکھیں

خروج 36 باب

آپ کلام میں سے خروج 36باب مکمل خود پڑھیں۔ میں صرف وہی آیات درج کرونگی جس کی ضرورت سمجھوں گی۔

ہم نے پچھلے باب میں پڑھا تھا کہ  خداوند نے ایک بار پھر سے بنی اسرائیل سے کہا کہ وہ مشکان (مسکن) کی تعمیر کے لئے چیزیں  ہدیہ کے طور پر لائیں۔ خداوند جس نے ساری کائنات کو  بغیر انسان کی مدد کے بنایا، مشکان کی تعمیر کے لئے  ان روشن ضمیروں کو کام کے لئے پکار رہے ہیں جنکے دل  میں اُبھرا کا جا کر کام کریں۔ ہدیے بھی انھی کے قبول کئے گئے جو اپنی خوشی سے لائے۔   لوگ اتنا  زیادہ لے آئے کہ موسیٰ نبی نے انھیں کہا اب وہ ہدیہ کی غرض سے اور کچھ نہ لائیں۔ انکے پاس ضرورت سے زیادہ تھا انھیں اور ہدیوں کی ضرورت نہیں تھی۔ بنی اسرائیل نے یک دل ہو کر مشکان کی تعمیرکا کام کیا۔ خداوند اپنے لئے ایسے ہی لوگوں کو دیکھ جن کے دل اس بات کے لئے تیار ہوں کہ وہ خداوند کے گھر کی تعمیر میں حصہ لیں۔ جن کے دل خوشی خوشی سے ہدیہ دینے کو  تیار ہوں۔ پراجیکٹ کوئی بھی ہو اگر یک دل ہو کر کام نہ  ہو تو پراجیکٹ ٹھپ ہو جائے گا۔ جہاں بنی انسان یک دل ہوجائیں  انکے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا بلکہ وہ جو بھی کرتے ہیں کا میاب ہوتے ہیں۔ خروج 36 باب پڑھنا جاری رکھیں

خروج 35 باب

آپ کلام مقدس سے خروج 35 باب مکمل خود پڑھیں۔

خروج 35 باب میں بھی بہت سی باتیں ایسی درج ہیں جو کہ ہم نے پہلے بھی پڑھی ہیں۔  کلام مقدس میں جب بھی حکموں کو دھرایا گیا ہے تو وہ یہی بات دکھانے  کے لئے ہے کہ ان باتوں کی ان حکموں کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس لئے ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔  سبت کے حکم کا ہم بار بار پڑھتے  آ رہے ہیں ۔ مگر اس باب میں سبت کے بارے میں  حکم جس طرح سے دیا گیا ہے وہ  انتہائی سخت لگتا ہے۔ ہم نے خروج 31 باب میں بھی پڑھا تھا کہ سبت کی جو بھی بے حرمتی کرے وہ مار ڈالا جائے اور جو اس میں کچھ کام کرے وہ اپنی قوم میں سے کاٹ ڈالا جائے/مار ڈالا جائے۔ جب سے خداوند نے دس احکامات دیئے ہیں ہم بار بار سبت کے بارے میں پڑھتے آ رہے ہیں۔  خروج 35 باب میں خداوند نے سبت کے دن اپنے گھروں میں آگ جلانے سے بھی منع کیا ہے۔ خروج 35 باب پڑھنا جاری رکھیں

خروج 34 باب (دوسرا حصہ)

ہم نے پچھلے حصے میں خروج 34 باب کی پہلی سات آیات پر بات کی تھی۔  اب ہم اس کا آگے مطالعہ کرتے ہیں۔

خداوند نے پہلے ہی موسیٰ نبی کو کہہ دیا تھا کہ وہ بنی اسرائیل کے بیچ میں ہو کر نہیں چلیں گے مگر پھر بھی موسیٰ نبی نے خداوند کے حضور جھک کرخداوند سے منت کی کہ اگر خداوند  کے کرم کی نظر موسیٰ نبی پر ہے تو وہ انکے بیچ میں ہو کر چلیں گو کہ بنی اسرائیل گردن کش قوم ہے مگر خداوند انکے گناہوں اور خطاؤں کو بخش کر  انکو اپنی میراث کر لے۔

خداوند نے ایک بار پھر سے عہد باندھا کہ وہ   بنی اسرائیل کے سامنے ایسی کرامات کریں گے جو دنیا بھر میں اور کسی قوم میں کبھی کی نہیں گئیں۔ خداوند نے اپنا عہد بنی اسرائیل کے ساتھ باندھا کہ وہ ان  چھ قوموں، اموریوں، کنعانیوں، حتیوں اور فرزیوں اور حویوں اور یبوسیوں  کو اس ملک سے نکالیں گے  جو خداوند بنی اسرائیل کو دے رہے ہیں مگر انھیں  اس ملک کے باشندوں کے ساتھ کوئی عہد نہیں باندھنا بلکہ انکی قربانگاہوں کو ڈھا دینا ہے او ر انکے ستونوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہیں اور انکی یسیرتوں کو کاٹ ڈالنا ہے۔ اور انھیں کسی بھی دوسرے معبود کی پرستش نہیں کرنی ہوگی۔ خروج 34 باب (دوسرا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں

خروج 34 باب (پہلا حصہ)

آپ کلامِ مقدس سے خروج کا 34 باب مکمل خود پڑھیں۔

ہم نے پچھلے باب کے آخری حصے میں پڑھا تھا کہ موسیٰ نبی نے خداوند کے جلال کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ خداوند نے موسیٰ نبی سے کہا تھا  کہ وہ  خداوند کا پیچھا تو دیکھ پائیں گے مگر خداوند کا چہرہ نہیں کیونکہ انسان خداوند کو دیکھ کر زندہ نہیں رہ سکتا۔  خداوند نے موسیٰ نبی کو کہا کہ وہ پہلی لوحوں کی مانند پتھر کی دو لوحیں تراش لیں اور خداوند ان لوحوں پر وہی باتیں لکھ دیں گے جو پہلی لوحوں پر لکھیں تھیں ، جن کو موسیٰ نبی نے غصے میں توڑ ڈالا تھا۔ موسیٰ نبی کا کام تھا کہ وہ تراشی ہوئی لوحیں لاتے تاکہ خداوند اپنی شریعت  ان پر لکھ سکیں۔ خداوند  یرمیاہ  31:33  سے33 میں یوں کہا؛

دیکھ وہ دن آتے ہیں خداوند فرماتا ہے جب میں اسرائیل کے گھرانے اور یہوداہ کے گھرانے کے ساتھ نیا عہد باندھونگا۔ اس عہد کے مطابق نہیں جو میں نے انکے باپ دادا سے کیا جب میں نے انکی دستگیری کی تاکہ انکو مُلک مصر سے نکال لاؤں اور انہوں نے میرے اس عہد کو توڑا اگرچہ میں انکا مالک تھا خداوند فرماتا ہے۔ بلکہ یہ وہ عہد ہے جو میں ان دنوں کے بعد اسرائیل کے گھرانے سے باندھونگا۔ خداوند فرماتا ہے میں اپنی شریعت انکے باطن میں رکھونگا اور انکے دل پر اسے لکھونگا اور میں انکا خدا ہونگا اور وہ میرے لوگ ہونگے۔ خروج 34 باب (پہلا حصہ) پڑھنا جاری رکھیں

خروج 33 باب

آپ کلام مقدس سے خروج کا 33 باب مکمل خود پڑھیں۔

ہم نے پچھلے باب میں پڑھا تھا کہ کیسے بنی اسرائیل ، موسیٰ نبی کی غیر موجودگی میں سونے کے بچھڑے کو یہوواہ کی مانند قرار دے کر اس کے آگے بت پرستی  کے گناہ میں  پڑے۔ خداوند نے موسیٰ نبی کی درخواست پر لوگوں کو نیست نہیں کیا۔ یوحنا 15:13 میں یوں لکھا ہے؛

اس سے زیادہ محبت کوئی شخص نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لئے دے دے۔

موسیٰ نبی نے بنی اسرائیل کی خاطر اپنے آپ کو قربان کرنا چاہا۔ اس باب میں خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ ان لوگوں کو اپنے ساتھ لیکر جنکو تو ملکِ مصر سے نکالکر لایا  یہاں سے اس ملک کی طرف روانہ ہو جسکے بارے میں خداوند نے ابرہام اور اضحاق اور یعقوب سے قسم کھا کر کہا تھا کہ وہ انکی نسل کو دے گا۔ خروج 33 باب پڑھنا جاری رکھیں

خروج 32 باب

آپ کلام میں سے خروج کا 32 باب مکمل خود پڑھیں۔ میں صرف وہی آیات لکھونگی جسکی ضرورت سمجھونگی۔

ہم نے خروج 24:12 میں پڑھا تھا کہ خداوند نے موسیٰ کو اپنے پاس پہاڑ پر بلایا تھا کہ خداوند اسے پتھر کی لوحیں اور شریعت اور احکامات دے۔ اور اسی باب کی 18 آیت میں ہم نے پڑھا تھا کہ موسیٰ چالیس دن اور چالیس رات پہاڑ پر خداوند کے پاس تھا۔ بنی اسرائیل کو یہ عرصہ اتنا لمبا  لگا کہ انھوں نےہارون کے پاس جا کر کہا کہ وہ انکے  لئے ایک دیوتا بنائے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ  "اس مرد موسیٰ” کو کیا ہوا ہے جو انھیں ملک مصر سے نکال کر لایا تھا۔ہارون نے شاید لوگوں کے ڈر اور دباؤ کی وجہ سے ان کی بات ماننے کی سوچی۔ ہارون نے ان سے انکی بیویوں، لڑکوں اور لڑکیوں کے کانوں کی سونے کی بالیاں مانگیں کہ وہ  اسے لا کر دیں تاکہ وہ انکے لئے دیوتا بنائے۔ ہارون نے سوچا ہوگا کہ بنی اسرائیل  کے لوگ سونے کی بالیاں دینے سے گریز کریں گے اور اسے انھیں دیوتا بنا کر نہیں دینا پڑے گا۔ خروج 32 باب پڑھنا جاری رکھیں

خروج 31 باب

آپ کلام میں سے خروج 31 باب مکمل خود پڑھیں۔

خداوند نے مشکان کو بنانے کے احکامات تو موسیٰ نبی کو دیئے تھے   مگر جن کو مسکن کی تعمیر کے کام میں  خاص حصہ لینا تھا ان سب روشن ضمیروں کے دل میں خداوند نے سمجھ ڈالی تھی کہ وہ  ان سبھی چیزوں  کو بنا سکیں جس کا حکم خدا نے دیا تھا۔ ان روشن ضمیروں میں سے دو کے نام خداوند نے موسیٰ نبی کو بتائے تھے ۔ ہم خروج 31:2 سے 6 میں ایسا  لکھا ہوئے پڑھتے ہیں کہ خداوند نے موسیٰ نبی سے کہا؛

دیکھ میں نے بضلی ایل بن اوری بن حور کو یہوداہ کے قبیلہ میں سے نام لیکر بلایا ہے۔ اور میں نے اسکو حکمت اور فہم اور علم اور ہر طرح کی صنعت میں روح اللہ سے معمور کیا ہے۔ تاکہ ہنر مندی کے کاموں کو ایجاد کرے اور سونے اور چاندی اور پیتل کی چیزیں بنانے۔ اور پتھر کو جڑنے کے لئے کاٹےاور لکڑی کو تراشے جس سے سب طرح کی کاریگی کا کام ہو۔ اور دیکھ میں نے اہلیاب کو جو اخیسمک کا بیٹا  اور دان کے قبیلہ میں سے ہے اسکا ساتھی مقرر کیا ہے اور میں نے سب روشن ضمیروں کے دل میں ایسی سمجھ رکھی ہے کہ جن جن چیزوں کا میں نے تجھ کو حکم دیا ہے ان سبھوں کو وہ بنا سکیں۔ خروج 31 باب پڑھنا جاری رکھیں

خروج 30 باب

آپ کلام سے خروج کا 30 باب مکمل خود پڑھیں۔

خداوند نے بنی اسرائیل کو بخور جلانے کے لئے کیکر کی لکڑی کی ایک قربانگاہ بنانے کا حکم دیا۔ اس قربان گاہ کو بھی سونے سے منڈھنے کا حکم تھا۔ خداوند کی میز کی طرح اسکو اٹھانے کے لئے بھی سونے کے دوکڑے تھے جن میں کیکر کی لکڑی سے بنی ہوئی چوبیں  تھیں جو کہ سونے سے منڈھی ہوئی تھیں۔   اس قربانگاہ کو اردو کلام میں آگے زرین  قربانگاہ  بھی کہا گیا ہے۔ بخور جلانے کی یہ قربانگاہ   کو پیروخت کے آگے یعنی شہادت کے صندوق کے پردے کے آگے  رکھنے کا حکم دیا گیا۔ اس پر ہارون کو خوشبودار بخور جلانا تھا جو کہ ہر صبح چراغوں کو ٹھیک کرتے ہوئے جلایا جانا تھا اور پھر شام کو  جب وہ چراغوں کوروشن کرے۔ اس بخور جلانے کی رسم کو پشت در پشت قائم رکھنے کا حکم تھا۔ خروج 30 باب پڑھنا جاری رکھیں