زمرہ جات کے محفوظات: اردو مضامین

آپ یہاں بائبل کے مختلف موضوعات پر آرٹیکل اردو میں پڑھ سکتے ہیں۔

image_pdfimage_print

فسح کے کھانے کی پلیٹ

میں نے ایک پچھلے آرٹیکل میں سیدر Seder, کی پلیٹ کا ذکر کیا تھا۔ آپ نے شاید فسح کے چار پیالوں اور روٹی کے بارے میں میرا آرٹیکل پڑھا ہو اگر نہیں تو ان آرٹیکلز کو ضرور پڑھیں۔ میں سیدر کی پلیٹ کو تھوڑا سا تفصیل میں بیان کرنے لگی ہوں۔ یہودی لوگ ابھی تک مسیحا کے انتظار میں فسح مناتے ہیں اور میسیانک یہودی اسلیے مناتے ہیں کہ یشوعا نے کہا تھا کہ "تم میری یادگاری میں ایسا ہی کرنا۔” خدا نے چاہا تو کبھی میں ھگادا Haggadah,  اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے لیے لکھوں گی۔ فسح کے کھانے کی پلیٹ پڑھنا جاری رکھیں

عید فسح پر روٹی کا توڑنا

میں ابھی تک عید فسح کے بارے میں ہی لکھ رہی ہوں کیونکہ اس سال اور اگلے سال کی عید فسح کا دن کوئی عام دن نہیں ہو گا۔  پچھلے دنوںمیری کسی سے فیس بک پر مشیاخ ٹی ویMashiach TV,  کی سلائیڈ پر چار آنے والے چاند گرہن پر بات ہو رہی تھی تو میں نے سوچا کہ اس کے بارے میں تھوڑا سا بیان کرتی چلوں کہ ہمارے لیے خدا کی عیدوں کی کیا اہمیت ہے۔ کل بہت سے لوگوں نے عید فسح پر اس ایک خاص  چاند گرہن کو دیکھا جو کہ خون کی طرح نظر آ رہا تھا۔  لوقا 21:25 میں لکھا ہے؛ عید فسح پر روٹی کا توڑنا پڑھنا جاری رکھیں

عید فسح کے چار پیالے

لوقا 22:19

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری یادگاری کے لیے یہی کرو۔

اگر آپ سے ہو سکے تو لوقا کا 22 باب خود وقت نکال کر پڑھیں میں اس وقت صرف اس ایک فقرے اور عید فسح کے چار پیالوں پر بات کروں گی۔

ہمیں ہمیشہ یہی بتایا گیا ہے کہ ہمیں اب عید فسح منانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یشوعا (مسیح) نے اسے پورا کر دیا ہے۔ میں نے ابھی تک یشوعا کے صلیب پر بولے کلمات کے بارے میں مکمل نہیں لکھا مگر ابھی آپ ان کلموں کو   چھوڑ کر اس اوپر دئے  ایک فقرے کے بارے میں خود سوچیں، میری دعا ہے کہ روح القدس آپ کو اس فقرے کو سمجھنے میں مدد کرے۔

عید فسح کے چار پیالے پڑھنا جاری رکھیں

کلام کی تشریح کے درجے

آپ کو شاید اس آرٹیکل کا موضوع کچھ عجیب سا لگے مگر یہودی دانشوروں نے کلام کی تفسیر کے طریقے کو چار درجوں میں تقسیم کیا ہے۔ اسکو عبرانی میں "پردس، PRDS ” اور یونانی میں "پیراڈیسوس، Paradeisos” کہتے ہیں۔ "پردس” کا مطلب ہے جنگل، باغ یا پارک(سبزہ زار یا چراگاہ) جیسے کہ جنت یا فردوس۔ "پیراڈیسوس ” کا مطلب بھی سبزہ زار، باغ عدن یا فردوس ہی بنتا ہے۔ کلام کی تشریح کے درجے پڑھنا جاری رکھیں

مسیحا بن یوسف اور مسیحا بن داود

اس سے پہلے کہ میں اس عنوان کی تفصیل بیان کروں میں آپ کو تھوڑا بہت تلمود کے بارے بتاتی چلوں۔ روایتی یہودیوں کا ایمان ہے کہ خدا نے جب موسٰی کو توریت دی تھی تو ایک وہ "تحریری” توریت ہے جو کہ ہماری اور یہودیوں کی بائبل کا حصہ ہے، دوسری "زبانی” توریت ہے جسکوتلمود کہتے ہیں۔ دو قسم کی تلمود دستیاب ہیں ایک "بابل کی تلمود” کیونکہ وہ بابل میں لکھی گئی تھی اور دوسری "یروشلیم  کی تلمود”۔ یروشلیم کی تلمود تائبریس میں لکھی گئی تھی مگر پھر بھی زیادہ متاثر کن بنانے کے لیے یروشلیم سے جوڑ دی گئی۔  اردو میں جو تلمود کا ترجمہ میسر ہے وہ مکمل ترجمہ نہیں بلکہ ادھر اُدھر سے تلمود کےکچھ حصے ہیں۔ مسیحا بن یوسف اور مسیحا بن داود پڑھنا جاری رکھیں

کلام مقدس سے متعلق کچھ معلومات کی باتیں

کتاب مقدس سے متعلق کچھ عام معلومات کی باتیں:

ہماری بائبل دو حصوں میں تقسیم ہے۔ پرانا عہد نامہ اور نیا عہد نامہ۔  کل ملا کر کتاب مقدس کی 66 کتابیں ہیں۔ 39 پرانے عہد نامے میں اور 27 نئے عہد نامے میں۔ کلام مقدس عبرانی، آرامی اور یونانی زبان میں لکھی گئی تھی۔ کلام مقدس سے متعلق کچھ معلومات کی باتیں پڑھنا جاری رکھیں

Apologetics, معذرت کے ساتھ

Apologetics لفظ قدیم یونانی لفظ apologia سے اخذ ہوا ہے apologia کا مطلب "معذرت خواہی۔۔۔” ہے جیسے کہ انگریزی میں "an apology” ہے۔ Apologetics اسکو کہتے ہیں جو اپنے ایمان کا دفاع اور وضاحت اپنے ایمان کی کتاب میں سے دلائل اور ثبوتوں سے پیش کرے۔ میں بذات خود Apologetics  میں شمار نہیں ہوتی مگر کلام کو پھیالنے کے لیے میں نے یہ ویب سائٹ بنائی ہے۔ میں کلام سے متعلق کوئی بھی بات آپ کو کلام میں سے حوالہ دے کر ہی بیان کرتی ہوں اسلئے میری آپ سے گذارش ہے کہ جب آپ اپنے سوال پیش کریں تو ان باتوں کی گائیڈ لائنز میں رہ کر پوچھیں: Apologetics, معذرت کے ساتھ پڑھنا جاری رکھیں