Apologetics, معذرت کے ساتھ

image_pdfimage_print

Apologetics لفظ قدیم یونانی لفظ apologia سے اخذ ہوا ہے apologia کا مطلب "معذرت خواہی۔۔۔” ہے جیسے کہ انگریزی میں "an apology” ہے۔ Apologetics اسکو کہتے ہیں جو اپنے ایمان کا دفاع اور وضاحت اپنے ایمان کی کتاب میں سے دلائل اور ثبوتوں سے پیش کرے۔ میں بذات خود Apologetics  میں شمار نہیں ہوتی مگر کلام کو پھیالنے کے لیے میں نے یہ ویب سائٹ بنائی ہے۔ میں کلام سے متعلق کوئی بھی بات آپ کو کلام میں سے حوالہ دے کر ہی بیان کرتی ہوں اسلئے میری آپ سے گذارش ہے کہ جب آپ اپنے سوال پیش کریں تو ان باتوں کی گائیڈ لائنز میں رہ کر پوچھیں:

1- دعا مانگیں کہ خدا آپ کو کلام کو سیکھنے اور سمجھنے کی سمجھ دے۔ کوئی بھی آپ کو بہتر طریقے سے نہیں سمجھا سکتا کیونکہ وہ یا میں آپ کے استاد نہیں بلکہ خدا ہے۔

2- کلام کو روزانہ پڑھیں۔ کچھ باتیں شاید آپ ابھی نہیں سمجھ پائیں گے۔ میرے اور آپ کے لیے کلام کی تمام باتوں کو ایک دم سمجھنا آسان نہیں۔ مگر خدا کا کلام آپ کو گائیڈ کرتا چلے گا۔ آپ اپنی فہم کے مطابق نہ چلیں (امثال 3:5) بلکہ اسکو پہچاننے کی کوشش کریں اور اسکی راہنمائی میں چلیں (امثال 3:6اور 7 آیت)

3- یاد رکھیں کہ مسیحا آپ کا اور میرا نجات دہندہ ہے۔ میں اور آپ کسی کی ذہنیت کو نہیں بدل سکتے صرف خدا انہیں اپنے رحم اور فضل سے بچا سکتا ہے، اسلیے غیر ضروری بحث سے پرہیز کریں کیونکہ اگر آپ کسی کو اپنے دلائل کا قائل نہیں کرسکتے تو شاید اپنا یا مذہب کا دشمن ضرور بنا ڈالیں گے۔ مہربانی فرما کر کمنٹس پوسٹ کرتے وقت ذاتی تنقید سے پرہیز کریں۔

4- اگر آپ کسی کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں تو خدا سے وہی سوال پوچھیں اور بھروسہ رکھیں کیونکہ وہ زندہ خدا ہے وہ آپ کو صحیح وقت پر ضرور جواب دے گا۔ مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ آپ کو مایوسی کی دلدل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ ایسے ہی سوچیں کہ جیسے آپ پہلے پرائمری سکول سے مڈل سکول گئے پھر ہائی سکول سے کالج۔ خدا جانتا ہے کہ آپ روحانیت میں کس درجے پر ہیں اگر آپ سیکھنا یا پڑھنا نہ چھوڑ دیں تو وہ آپ کو کلام کا علم دیتا رہے گا۔

5- جو آخری لازمی اور ضروری بات ہے وہ یہ کہ اگر کبھی آپ کو کہنا پڑے کہ مجھے نہیں معلوم تو یہ کہنے سے مت گھبرائیں کیونکہ جیسے ڈاکٹر کو مکینک کا کام نہیں پتا اگر وہ سیکھے نہ تو اسکو یہ کہنے میں کوئی شرمندگی نہیں اٹھانی پڑتی کیونکہ تقریباً ہر کوئی جانتا ہے کہ ڈاکٹر، ڈاکٹر ہے مکینک نہیں۔ اسی طرح سے خدا نے آپ کے ذمے جو کام لگایا ہے وہ زیادہ ضروری ہے۔ جیسے کہ 1 کرنتھیوں کے 12 باب میں صاف لکھا ہے۔۔۔۔ہم سب باہم ملکر ایک ہی بدن ہیں۔۔۔۔۔

Apologetics, معذرت کے ساتھ” پر ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں۔