پرشاہ بیخوکوتئی کے بعد کے پرشاہ کا نام بمیدبار ہے۔ عبرانی لفظ "میدبار” کے معنی ہیں "بیابان” جب بمیدبار کہا جاتا ہے تو اسکے معنی بن جاتے ہیں "بیابان میں”۔ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ توریت کی عبرانی کتابوں کے نام کلام کی پہلی آیت میں درج الفاظ کے مطابق ہوتے ہیں۔ جیسے کہ پیدائش جس کو عبرانی میں "بیریشیت” کہا جاتا ہے اسکا مطلب ہے "ابتدا میں” جو کہ پیدائش 1:1 میں درج ہیں۔ میں نے پچھلے پرشاہ میں ذکر کیا تھا کہ وہ "ویکرا” یعنی احبار کی کتاب کا آخری حصہ تھا۔ توریت میں احبار کی کتاب کے بعد گنتی کی کتاب شروع ہوتی ہے اور گنتی کی کتاب کا عبرانی نام "بمیدبار” ہے۔ آپ کلام میں سے ان حوالوں کو پڑھیں گے۔ پڑھتے ہوئے گنتی 1:1 کی آیت کو غور سے پڑھیں آپ کو اس میں "بیابان میں” لکھا نظر آئے گا۔ ہمیشہ کی طرح غور و فکر کے لئے میں کچھ باتیں نیچے درج کر رہی ہوں، کلام کو پڑھتے ہوئے ضرور ان باتوں کو سوچیئے گا۔
توراہ – گنتی 1:1 سے 4:20
ہاف تاراہ- ہوسیع 1:10 سے 2:20
بریت خداشاہ – رومیوں 9:22 سے 33، لوقا 24:50 سے 51 اور اعمال 1:9 سے 11 پرشاہ: بمیدبار، בְּמִדְבַּר، Bamidbar پڑھنا جاری رکھیں