پرشاہ ماسے کے بعد کے پرشاہ کا نام "دیواریم” ہے جسکے معنی ہیں "الفاظ”۔ تمام پرشات کی طرح اسکا نام بھی ہمارے عبرانی کلام کے حوالے کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔ اردو کلام میں اسکا ترجمہ "باتیں” کیا گیا ہے۔ استثنا کی کتاب ، توریت کی آخری کتاب ہے۔ اور یہ ہمارے عبرانی سال کے 44 ہفتے کا پرشاہ بنتا ہے۔ آپ کلام میں سے ان حوالوں کو پڑھیں گے۔ ہمیشہ کی طرح روحانی غذا کے لئے میں نیچے کچھ باتیں درج کرنے لگی ہوں۔ امید ہے کہ آپ کلام سے ان حوالوں کو پڑھتے ہوئے ان باتوں کو ضرور مد نظر رکھیں گے۔
توراہ – استثنا 1:1 سے 3:22
ہاف تاراہ- یسعیاہ 1:1 سے 27
بریت خداشاہ – اعمال 7:51 سے 8:4 کچھ میسیانک یہودی اعمال 9:1 سے 21 پڑھتے ہیں۔ پرشاہ: دیواریم، דְּבָרִים ,Devarim پڑھنا جاری رکھیں