آپ غزل الغزلات کا 1 باب پورا خود کلام میں سے پڑھیں۔ میں اس کتاب کا بہت زیادہ تفصیلی مطالعہ نہیں کروا رہی کیونکہ آپ میں سے زیادہ تر کو یہ باتیں بھی نہیں پتہ ہونگی جو میں درج کرنے لگی ہوں۔ ورنہ تمام کتابوں کی طرح اس کتاب میں سے بھی سیکھنے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔
اگر آپ نے اپنے اس مطالعے میں خدا کی حقیقی محبت کو جاننا ہے تو اس نیچے دی ہوئی آیت کو عید پینتکوست کے دن تک روز دھرائیں یا پھر تب تک جب تک کہ ہم اپنا یہ مطالعہ ختم نہیں کر دیتے۔ غزل الغزلات 8:6
نگین کی مانند مجھے اپنے دل میں لگا کر رکھ اور تعویذ کی مانن اپنے بازو پر کیونکہ عشق موت کی مانند زبردست ہے اور غیرت پاتال سی بے مروت ہے۔ اسکے شعلے آگ کے شلعے ہیں اور خداوند کے شعلے کی مانند۔
اردو کی بائبل میں "خداوند کے شعلے کی مانند” لکھا ہے مگر عبرانی کلام میں "یہوواہ یا خدا ” نہیں لکھا۔ میں اسکی تفصیل میں آٹھویں باب کے مطالعے میں جاؤنگی۔ (غزل الغزلات- 1 باب (پہلا حصہ پڑھنا جاری رکھیں