غزل الغزلات کو عبرانی میں "شِیر ہا شِیریم،שִׁיר הַשִּׁירִים” کہتے ہیں ۔ رومن کیتھولک بائبل میں اسکا نام نشید الاناشیدہے۔ جیسا کہ غزل الغزلات کی 1:1 سے صاف ظاہر ہے کہ یہ غزل سلیمان بادشاہ نے لکھی ہے۔ 1 سلاطین 4:32 میں سلیمان بادشاہ کے لئے لکھا ہے کہ؛
اور اس نے تین ہزار مثلیں کہیں اور اس کے ایک ہزار پانچ گیت تھے۔
اور اسی بنا پر ربی کہتے ہیں کہ سلیمان بادشاہ کی یہ غزل تمام غزلوں سے افضل ہے۔ ربیوں کا یہ بھی خیال ہے کہ جیسا کہ امثال 25:1 میں لکھا ہے؛
یہ بھی سلیمان کی امثال ہیں جن کی شاہِ یہوداہ حِزقیاہ کے لوگوں نے نقل کی تھی۔ غزل الغزلات- تعارف پڑھنا جاری رکھیں