آپ کلام مقدس سے احبار 15 باب مکمل خود پڑھیں میں صرف وہی آیات پڑھوں گی جس کی ضرورت سمجھونگی۔
ہم نے پچھلے ابواب میں عورتوں اور کوڑھی کی ناپاکی کے بارے میں پڑھا تھا۔ آج کا باب عورت کے ساتھ ساتھ "ایش، אישׁ , Ish ” یعنی مرد کی ناپاکیزگی سے متعلق احکامات کو بھی بیان کرتا ہے۔ احبار 15:1 سے 15 آیات میں خاص جریان کے مرض کا ذکر ہے۔ میں عبرانی سے انگلش اور انگلش سے اردو ترجمہ دیکھ رہی تھی سادہ لفظوں میں میں اسکو وہ جنسی بیماریاں بیان کر سکتی ہوں جو کہ جسمانی مباشرت سے بھی جنم لیتی ہیں۔ ان تمام احکامات کو دینے کا خاص مقصد ہمیں احبار 15:31 میں نظر آتا ہے جہاں یوں لکھا ہے؛
اس طریق سے تم بنی اسرائیل کو انکی نجاست سے الگ رکھنا تاکہ وہ میرے مقدس کو جو انکے درمیان ہے ناپاک کرنے کی وجہ سے اپنی نجاست میں ہلاک نہ ہوں۔
احبار 15 باب پڑھنا جاری رکھیں
