پرشاہ : لیخ لیخا، לֶךְ–לְךָ، Lech Lecha؛
اس ہفتے کے پرشاہ کا عبرانی نام ہے "لیخ لیخا، לֶךְ-לְךָ، Lech Lecha, ” جسکا مطلب ہے "جاؤ یا پھر چھوڑ دو”۔ اسکا لفظی مطلب ہے تم جاؤ۔ہر نیا پرشاہ سبت کے دن سے شروع ہوتا ہے۔ سبت کا دن جمعہ کی شام سے ہفتے کی شام تک ہے۔ اس ہفتے آپ کلام سے ان حوالوں کو پڑھ سکتے ہیں۔
توراہ: پیدائش 12:1 سے 17:27
ہاف تاراہ: یسعیاہ 40:27 سے 41:16
بریت خداشاہ: رومیوں 4:1 سے 25
آپ ان حوالوں کو پڑھ کر ان سوالوں پر غور کریں اور سوچیں کہ خدا کا پیغام آپ کے لئے کیا ہے۔ پرشاہ لیخ لیخا پڑھنا جاری رکھیں