یہ دعا میں نے اپنے لیے کچھ سال پہلے لکھی تھی کہ میں توریت کے مطابق اپنی زندگی گزاروں۔ اس دعا میں کم الفاظ میرے اپنے ہیں اور زیادہ کلام کے ہیں۔ آپ کلام سے ان حوالوں کو خود بھی دیکھ سکتے ہیں۔
توریت کی طرف لوٹنے اور عمل کرنے کی دعا:
آسمانی باپ تو نے موسٰی کو پکارا اور کہا "۔۔۔ پہاڑ پر میرے پاس آ اور وہیں ٹھرا رہ اور میں تجھے پتھر کی لوحیں اور توریت اور احکام و میں نے لکھے ہیں دونگا تاکہ تو انکو سکھائے”(خروج 24:12) "یہ وہ توریت ہے جو موسٰی نے بنی اسرائیل کے آگے پیش کی۔”(استثنا 4:44) غیب کا مالک تو خداوند ہمارا ہمارا خدا ہی ہے پر جو باتیں ظاہر کی گئی ہیں وہ ہمیشہ تک ہمارے اور ہماری اولاد کے لئے ہیں تاکہ ہم اس توریت کی سب باتوں پر عمل کریں۔” (استثنا 29:29) توریت کی طرف لوٹنے اور توریت پر عمل کرنے کی دعا پڑھنا جاری رکھیں