صفحہِ اول

خوش آمدید

شالوم

میں نے یہ ویب سائٹ اسلئے بنائی ہے کہ آپ کلام کی سچائی کو عبرانی لسانی نقطہِ نگاہ اور ثقافت کو مدِ نظر رکھ کر جان سکیں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج مسیحی یسوع (یشوعا) کی اصل اور سچی تعلیم سے بہت دور ہیں۔ بہت سے مسیحی تو یہ بھی نہیں جانتے اور نہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ یشوعا یہودی تھا۔ اس نے اپنے زمینی ایام میں یہودیوں کی سی طرز زندگی بسر کی اورتاحیات وہ توریت یعنی شریعتِ مقدسہ کی تعلیم کے مطابق عمل پیرا رہے تاکہ اسکو پورا کریں نہ کہ منسوخ کریں (متی 5:17)  میرا ایمان ہے کہ جب مسیحی توریت کو دوبارہ اپنائیں گے اور خدا کی مقرر کردہ عیدوں کو قائم کرنا شروع کریں گے، تو  وہ واضح طور پر یشوعا کو کلام کے مطابق جان پائیں گے۔

مسیحیوں نے بھی وہی غلطی کی جو اسرائیلیوں نے کی تھی۔ انھوں نے اسرائیل کے گھرانے کی طرح خداوند کی پرستش میں  غیر معبودوں کی رسموں  کو شامل کر دیا ہے۔ آپ کو اس ویب سائٹ پر اس سے متعلق آرٹیکلز بھی پڑھنے کو ملیں گے۔ اسرائیل کے گھرانے کو خدا نے ملک بدر کر دیا تھا۔ یہوداہ کے گھرانے (جن کو ہم یہودیوں کے نام سے جانتے ہیں) انھوں نے بھی خداوند کے حکموں کو توڑا اور خداوند نے انھیں بھی دربدر کر دیا۔ آج مسیحی اپنی طرف سے غیر معبودوں کی عید کو منا کر سوچتے ہیں کہ وہ خدا کی پرستش اپنے پورے دل اور اپنی پوری جان سے کر رہے ہیں مگر حقیقت اسکے برعکس یہ ہے کہ وہ اپنی سمجھ کے مطابق چل رہے ہیں اور توریت سے بہت دور ہیں۔ توریت کی طرف واپس لوٹنے کا وقت اب آگیا ہے۔

اپنی بائبل پکڑیں اور اس ویب سائٹ کے آرٹیکل پڑھیں اور اپنے کلام کی سچائی سکھیں۔