اپنے سےلعنتیں ختم کرنے کی دعا

یہواہ ، آسمانی باپ میں  عاجزی سے تیرے حضور میں حاضر ہوتی ہوں ۔ میں تیری پرستش اور تری تعریف کرتی ہوں  یہ جان کر کہ تو یہواہ  اخاد ،  واحد خدا ہے اور میرے لیے تیرے علاوہ اور کوئی خدا نہیں۔ میں تیرا شکر کرتی ہوں تیرے بیٹے یشوعا ہا مشیاخ (یسوع مسیح) کے لئے کیونکہ اسکے خون بہانے اور صلیب پر اپنی جان دینے کے وجہ سے مجھے تجھ میں ایک نئی زندگی  ملی ہے۔ یہواہ روئی، آپ وہ خدا ہیں جن کی آنکھوں سے کچھ چھپا نہیں۔ تو میرے تمام گناہوں کو جانتا ہے، مجھے اپنے برہ کے خون سے پاک صاف کر۔ خداوند خدا تو نے مجھے مول لیا ہے اور شریعت کی لعنت سےچھڑایا ہے اسلئے میں اپنے اوپر سے، اپنے باپ اور ماں دونوں کے خاندانوں کی طرف سے- آدم تک، تمام پشت در پشت لعنتوں کو ؛ بت پرستی کی لعنت کو،  جادومنتر ، شگون اور اس قسم کی تمام لعنتوں کو،  گھمنڈ، ہوِس، خوف، موت، لت اور بربادی کی لعنت کو یشوعا کے نام میں ختم کرتی ہوں۔میں ان تمام لعنتوں کو جو مجھ پر اسرائیل کو برا بھلا کہنے سے نازل ہوئیں ہیں یشوعا کے نام میں ختم کرتی ہوں۔  میں ان تمام بری روحوں کو جو کہ میرے اس دنیا میں جنم لینے کے ساتھ ہی جڑ گئی تھیں، ان کو میں یشوعا کے نام میں اپنی زندگی سے نکل جانے کا حکم دیتی ہوں۔ میں ان تمام  بولی ہوئی لعنتوں کو جو کہ جانے انجانے میں مجھے پر بھیجی گئی ہیں یشوعا کے نام میں ختم کرتی ہوں۔ میں ان تمام بولے ہوئے غلط الفاظوں کو جو کہ تیرے نام اور کلام کے خلاف جاتے ہیں  یشوعا کے نام میں ہمیشہ کے لیے مٹاتی ہوں چاہے وہ الفاظ میں نے بولے ہیں یا پھر وہ  جو کہ صاحبِ اختیار ہے انھوں نے کہے ہوں۔  میں یشوعا کے نام میں  تمام جھوٹے مذاہب کی تعلیم،  دماغی ابتری، جسمانی یا اخلاقی بیماری جو مجھے کمزور کرتی ہے، جلن، غصہ، نشہ کی لعنت اور نفرت کو یشوعا کے نام میں اپنے سے ہمیشہ کے لیے دور کرتی ہوں۔ میرا کوئی ایسا کام یا عمل جس نے  بری روح  کو میری  زندگی میں قانونی اختیار دے دیا ہے  چاہے وہ میری  وجہ سے ہے یا پھر میرے باپ دادا  کی طرف سے وراثت میں ساتھ ہے(باپ کا خاندان یا ماں کا)  میں اسکے تمام قانونی اختیارات کو یشوعا کے نام میں توڑتی ہوں۔ میں ان تمام جھوٹے عقائد کو  اور فلسفوں کو جن کو میں نے اپنی زندگی میں اپنانے کی  کبھی کوشش کی ، یشوعا کے نام میں ہمیشہ کے لیے ختم کرتی ہوں۔  اگر کبھی میں نے کسی کا دل دکھایا ہے یا پھر میرے گھر والوں نے  (ہماری پرانی نسل نے)  اور اس شخص نے  کبھی دکھی ہو کر بد دعا دی ہے جو کہ خداوند کے حضور تک پہنچی ہو میں اسے یشوعا کے نام میں ختم کرتی ہوں کیونکہ میں یشوعا میں ایک نئی مخلوق ہوں جسکے پچھلے تمام گناہ خداوند نے یشوعا میں معاف کر دئے ہیں۔ میں نے یا پھر میرے گھر والوں نے (پچھلی تمام نسلوں نے) جو وعدے اور قسمیں شیطانی روحوں کے ساتھ کیے میں ان کو یشوعا کے نام میں ختم کرتی ہوں کوئی ایسی لعنت جو کہ عمر کے ساتھ ساتھ میری زندگی میں چھوٹتی ہے اسکو میں یشوعا کے نام میں ہمیشہ کے لیے ختم کرتی ہوں۔ میں بلعام کی ،  اخی اب اور ایزبل جیسی ان تمام بری روحوں کو جو میری برکتوں کو چھینتی ہیں اور مجھے اپنا غلام بناتی ہیں میں ان تمام کو یشوعا کے نام میں حکم دیتی ہوں کہ میرے سے دور ہو جائیں اور پھر کبھی میری زندگی میں داخل نہ ہوں۔  تمام شیطانی چیزیں جو کہ روح میں میرے سے چھپی ہوئی ہیں میں انکو یشوعا کے نام میں حکم دیتی ہوں کہ مجھ سے اور میرے خاندان سے ہمیشہ کے لئے دور ہوجائیں اور پھر کبھی ہماری طرف نہ مڑیں کیونکہ میں اپنے خداوند یہواہ پاک خدا کی بیٹی ہوں جس پر اب تمہارا کوئی اختیار نہیں اس نے مجھے اپنے بیش قیمت  خون سے خرید لیا ہے اور مجھے اپنی برکتوں سے نوازنے کا عہد کیا ہے۔ میں  تمام شیطانی بندھنوں سے آزاد ہوں اور اب یہواہ کے راستبازوں میں شمار ہوتی ہوں یشوعا کے پاک اور مبارک نام میں ؛ ہیلیلویاہ۔ آمین